اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ٹی ایل پی پیٹرول قیمتیں واپس لینے کے لئے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

ذیشان خان by ذیشان خان
فروری 18, 2024
in سیاست کی خبریں
ٹی ایل پی پیٹرول قیمتیں واپس لینے کے لئے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

ٹی ایل پی پیٹرول قیمتیں واپس لینے کے لئے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو حکومت کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

 حکومت نے بدھ کے روز پٹرول کی قیمت میں 22.20 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 17.20 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا۔

سعد رضوی کی پریس کانفرنس

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ اگر حکومت نے قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو پارٹی وہی کرے گی جس کے لیے اسے جانا جاتا ہے- انہوں نے اپنے حالیہ احتجاجی دھرنوں اور مارچوں کی طرف اشارہ کیا۔

سعد رضوی نے کہا کہ میں حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے رہا ہوں کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔ 

.یہ بھی پڑھیں | آپ جیسے لیڈر مسلم لیگ ن کا فخر ہیں، مریم نواز کی خاقان عباسی سے لاہور اجلاس میں بات چیت

.یہ بھی پڑھیں | عارف علوی منی بجٹ میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، عمران خان

قرضوں میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے

 انہوں نے کہا کہ ملک کے حکمران 75 سال میں 23ویں بار انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھیک مانگ رہے ہیں، صرف ایک سال میں پاکستان کے قرضوں میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکمران اب آئی ایم ایف کو ملک کے جوہری پلانٹس اور ہتھیاروں کی تنصیبات کا دورہ کرانے کا سوچ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کی منظوری دے دی

 انہوں نے مزید کہا کہ غریب آدمی کو اس حد تک نچوڑا گیا ہے کہ وہ احتجاج کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ 

حکومت کو اخراجات کم کرنے چاہیے

سعد رضوی نے کہا کہ حکومت کو اپنے وزیروں اور مشیروں کی فوج کو کم کرکے اپنے اخراجات کم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاستدانوں اور سرکاری اہلکاروں کو پیش کیے جانے والے پٹرول کو فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ وہ روزانہ "ملین لیٹر” استعمال کر رہے ہیں۔ 

اسلامی نظام ہی واحد امید ہے

 انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے عہدیداران کو چاہیے کہ وہ تاجر برادری سمیت ہر کسی کے پاس جائیں اور انہیں بتائیں کہ ٹی ایل پی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور اسلامی نظام ہی واحد امید ہے۔

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

نومبر 16, 2025
انسٹاگرام پرActivity Status آف کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام پرActivity Status آف کرنے کا طریقہ

نومبر 16, 2025
جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

نومبر 14, 2025
MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

نومبر 14, 2025
ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 13, 2025
قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

نومبر 13, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

نومبر 16, 2025
انسٹاگرام پرActivity Status آف کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام پرActivity Status آف کرنے کا طریقہ

نومبر 16, 2025
جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

نومبر 14, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔