مئی 18 2020: (جنرل رپورٹر) امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی نژاد نوعمر لڑکی کو ہیرو قرار دے دیا ہے
عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہنے والی پاکستانی نژاد نوعمر لڑکی جس کا نام لیلی خان ہے اس کو ٹرمپ کی جانب سے ہیرو قرار دے دیا گیا ہے- پاکستانی نژاد نوعمر لڑکی نے ایک سو بسکٹ فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے اور فائر فائٹرز میں تقسیم کئے تھے
تفصیلات کے پاکستانی نژاد نوعمر لڑکی لیلی خان کا تعلق امریکی ریاست میری لینڈ سے ہے جبکہ اس کی عمر دس سال ہے
پاکستانی نژاد نوعمر لڑکی لیلی خان کے اعزاد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعزازیہ تقریب منعقد کی گئی-
یہ اعزازیہ تقریب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے ہیروز کو اعزازی سندیں دینے کے لئے منعقد کی گئی تھی جس میں لیلی خان کو بھی مدعو کیا گیا
زرائع کے مطابق ہونے والی تقریب میں پاکستانی نژاد نوعمر لڑکی لیلی خان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور انہیں خودتعریفی سند بھی دی گئی- اس تقریب اور اعزازی سند کا مقصد نوعمر لیلی خان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے
یہ پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی دارالحکومت میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیا گیا اور نوعمر لیلی خان کو مبارکبار دی گئی
اس لنک پر کلک کر کے آپ یہ ٹویٹ پڑھ سکتے ہیں
امریکی سفارتخانے نے اپنے اس پیغام میں نوعمر لیلی خان کو اعزازی سند ملنے پر مبارکباد پیش کی– انہوں نے لکھا کہ امریکہ میں ہونے والے گرلز اسکاؤٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لینے والی لیلی خان نے کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین ادا کرنے کے لئے ایک سو بسکٹ کے باکس اور شکریہ والے کارڈز بھی پہش کئے تھے
یاد رہے کہ یہ گرلز اسکاؤٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم امریکہ میں ہر سال جنوری سے اپریل تک جاری رہتی ہے جس میں تقریبا 10 لاکھ سے زائد لڑکیاں 20 کڑوڑ سے زائد کی کوکیز یعنی بسکٹ فروخت کرتی ہیں– اس طریقے سے ہر سال تقریبا 800 کڑوڑ مالیت کی رقم کی جاتی ہے
کوکیز باکسز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں میں خرچ کیا جاتا ہے