وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانی کو بڑے فراڈ سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی، جن کا نام محمد عثمان ہے، کے بچوں نے سیٹیزن پورٹل کے زریعے وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ ان کے پلاٹ سے قبضہ مافیا کا قبضہ چھڑوایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں | سندھ کی پاکستان سے علیحدگی کا اشارہ، مراد علی شاہ پر سخت تنقید
وزیر اعظم نے فوری طور پر حکام کو اوورسیز پاکستانی کی مدد کرنے کو کہا جس کے بعد محمد عثمان کے پلاٹ سے قبضہ چھڑوا لیا گیا جس کے بعد مجموعی طور پر تقریبا 8 کڑوڑ 80 لاکھ روپے کی اراضی واپس مل گئی۔
اراضی واس ملنے پر اوورسیز پاکستانی نے وزیر اعظم آفس اور عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔