واٹس ایپ گروپ کو ڈیلیٹ کرنا آسان نہیں ہے چاہے آپ ایڈمن ہی کیوں نہ ہوں۔ گروپ کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے سب سے پہلے تمام ممبرز کو نکالنا ہوگا پھر خود گروپ سے نکلیں اور آخر میں اسے ڈیلیٹ کریں۔ یہ آرٹیکل آپ کو ایڈمن کے طور پر گروپ ڈیلیٹ کرنے اور ممبر کے طور پر اپنے ڈیوائس سے ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ بتاتا ہے۔
ایڈمن کے طور پرواٹس ایپ گروپ ڈیلیٹ کرنا
اگر آپ گروپ کے ایڈمن ہیں تو آپ گروپ سب کے لیے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں مگر پہلے تمام ممبرز کو نکالنا ضروری ہے۔
گروپ کھولیں
وہ گروپ کھولیں جسے آپ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
اوپر گروپ کا نام ٹیپ کریں تاکہ Group Info کھل جائے۔
تمام ممبرز نکالیں
سب ممبرز کو ایک ایک کرکے نکالیں:
ممبر کے نام پر ٹیپ کریں۔
Remove > Remove پر کلک کریں۔
یہ عمل ہر ممبر کے لیے دہرائیں جب تک کہ صرف آپ گروپ میں رہیں۔
گروپ سےکریں Exit
تمام ممبرز نکالنے کے بعد:
Group Info میں نیچے سکرول کریں۔
Exit Group پر ٹیپ کریں اور تصدیق کریں۔
گروپ ڈیلیٹ کریں
اپنے چیٹ لسٹ میں گروپ پر جائیں۔
Delete Group کا آپشن نظر آئے گا۔
اس پر ٹیپ کریں اور تصدیق کریں۔
اب آپ کا گروپ مستقل طور پر ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔
ممبر کے طور پرواٹس ایپ گروپ ڈیلیٹ کرنا
اگر آپ ایڈمن نہیں ہیں تو واٹس ایپ گروپ سب کے لیے نہیں ڈیلیٹ ہوگا بس آپ کے ڈیوائس سے ہٹ جائے گا۔
گروپ چیٹ کھولیں۔
گروپ کا نام ٹیپ کریں۔
نیچے سکرول کریں اور Exit Group منتخب کریں۔
چیٹ لسٹ میں واپس جائیں۔
گروپ پر لمبا پریس کریں یا اوپر والے تیر پر کلک کریں۔Delete پر ٹیپ کریں اور تصدیق کریں۔






