Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

عدیل حسن by عدیل حسن
مارچ 29, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان کرکٹ کی تازہ خبریں – میچ، سیریز اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس, کھیلوں کی خبریں – کرکٹ، فٹبال، ہاکی اور لائیو اسکورز
نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73 رنز سے ہرادیا ہے۔ 

 مارک چیپ مین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 132 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 344/9 کے اسکور تک پہنچانے میں بھرپور مدد دی ۔ انہیں ڈیرل مچل کی طرف سے 76 رنز کی عمدہ سپورٹ ملی۔ 

پاکستانی نژاد محمد عباس جو کے نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیل رہے تھے ۔ انہوں نے بھی زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 24 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ون ڈے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 

پاکستان نے ہدف کو حاصل کرنے کےلیے اچھا آغاز کیا۔  عبداللہ شفیق نے 30 اور عثمان خان نے 39 رنز بنائے اور دونوں نے مل کر ایک اچھی اوپننگ کی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 76 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ رضوان کے آؤٹ ہونے پر سلمان آغا میدان میں آئے اور بابر کے ساتھ مل کر 58 رنز اسکور کیے۔  

پاکستان کی ٹیم جیتنے کے قریب نظر آ رہی تھی کہ آخری 12 اوورز میں مزید  96 رنز چاہیے تھے۔ لیکن اچانک غیر متوقع طور پر آخری 7 وکٹیں صرف 22 رنز کے اندر گر گئیں اور پاکستان میچ سے باہر ہو گیا۔

عرفان نیازی بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوئے جبکہ باقی کھلاڑی دباؤ میں پرفارم نہ کر سکے۔ نیوزی لینڈ کے ناتھن اسمتھ نے 60 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا رخ پلٹ دیا۔  

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار آغاز کیا۔  نسیم شاہ نے ول ینگ کو جلدی آؤٹ کردیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پشاور کی 10 بہترین جامعات

 عاکف جاوید نے نک کیلی اور ہنری نکولس کو پویلین بھیج دیا۔  

لیکن بعد میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کمزور بولنگ لائن کا بھرپور فائدہ اٹھایا خاص طور پر جب پارٹ ٹائم بالر سلمان آغا نے بولنگ شروع کی۔ نیوزی لینڈ نے آخری 15 اوورز میں 166 رنز بنا کر مجموعی اسکور 344/9 تک پہنچا دیا۔  

پاکستان جو میچ میں کافی دیر تک آگے رہا آخر میں 73 رنز سے شکست کھا گیا۔ اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سندھ رین ایمرجنسی ڈیسک

سندھ رین ایمرجنسی ڈیسک: کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہنگامی سیل قائم

جولائی 25, 2026
پاکستان میں کلائمٹ چینج ایمرجنسی

بدلتا موسم اور ڈوبتے شہر: پاکستان میں کلائمٹ چینج کو قومی ایمرجنسی کیوں قرار نہ دیا گیا؟

جولائی 25, 2026
اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر پاکستان

اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر پاکستان: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے بڑے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کا افتتاح

جولائی 25, 2026
ایکس باکس فری کلاؤڈ گیمنگ

ایکس باکس فری کلاؤڈ گیمنگ: مائیکروسافٹ کا نیا پلان، اب آفیشل گیمز کھیلیں بالکل مفت

جولائی 25, 2026
عینک والا جن اینیمیٹڈ فلم

عینک والا جن اینیمیٹڈ فلم: 90 کی دہائی کے یادگار شاہکار کی اینیمیشن کے ساتھ  واپسی

جولائی 25, 2026
پنجاب شرمپ انٹرنشپ پروگرام

پنجاب شرمپ انٹرنشپ پروگرام: نوجوانوں کے لیے 1 لاکھ روپے ماہانہ وظیفے کا شاندار موقع

جولائی 25, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سندھ رین ایمرجنسی ڈیسک

سندھ رین ایمرجنسی ڈیسک: کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہنگامی سیل قائم

جولائی 25, 2026
پاکستان میں کلائمٹ چینج ایمرجنسی

بدلتا موسم اور ڈوبتے شہر: پاکستان میں کلائمٹ چینج کو قومی ایمرجنسی کیوں قرار نہ دیا گیا؟

جولائی 25, 2026
اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر پاکستان

اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر پاکستان: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے بڑے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کا افتتاح

جولائی 25, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.