اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نئے وزیر اعلی پنجاب بھی پی ٹی آئی سے ہوں گے، تجزیہ نگار

ریحان صدیقی by ریحان صدیقی
جولائی 18, 2020
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں
وزیر-اعلی-پنجاب

کئی دنوں سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم حکومت نے اب تک اس کی تردید ہی کی ہے۔ اس حوالے سے مختلف تجزیہ نگاہ مختلف آراء پیش کر رہے ہیں۔

سینئیر صحافی اور تجزیہ نگار سہیل ورائچ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق نئے وزیر اعلی پنجاب کی تلاش جاری ہے اور یہ بھی کہ نیا وزیر اعلی پنجاب تحریک انصاف کی اپنی ہی جماعت سے ہو گا۔ 

ماہر اجناس شمس الاسلام خان نے کہا ہے کہ گندم بحران کی کمیشن رپورٹ سامنے آنے پر بھی مافیاز کے خلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے جس سے مافیاز کو مزید حوصلہ ملا ہے۔

تجزیہ نگار سہیل ورائچ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کو نا ہٹانے کی باتوں کا اب وہ وزن نہیں رہا جو ہوا کرتا تھا، وزیر اعلی پنجاب کا متبادل ڈھونڈا جا رہا ہے اور وہ تحریک انصاف کی اپنی حکومت سے ہی ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں تبدیلی کے بارے میں میٹنگز ہوئی بھی ہیں اور ہو رہی ہیں۔ یہاں تک کہ بعض متبادل امیدواروں کی ایسی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں جنہیں اب انٹرویو کا نام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کا صرف وفادار ہونا کافی نہیں ہے بلکہ کچھ کام بھی کر کے دکھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی عمران خان صاحب کی اپنی مرضی سے آ رہی ہے اور جتنے تعریفی کلمات عمران خان بزدار سے متعلق بول چکے ہیں اب انہیں چاہیے کہ انہیں عزت کے ساتھ ہٹا کر کوئی اور عہدہ دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جہانگیر ترین کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

چار پانچ متبادل ناموں پر بات ہو رہی ہے جبکہ اس حوالے سے لوگوں سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

ماہر اجناس شمس الاسلام کہتے ہیں کہ گندم کی فصل کم ہونے سے مافیاز کو ایک بار پھر موقع ملا ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی کر کے بحران پیدا کریں۔

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی ایک ماہر سیاسی تجزیہ کار اور صحافی ہیں، جو ملکی و بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بے باک اندازِ تحریر اور تفصیلی تجزیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں ڈالر اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟

پاکستان میں ڈالر اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟

جولائی 3, 2025
ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان

ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان

جولائی 3, 2025
نیشنل سیونگز کی نئی منافع کی شرحیں

نیشنل سیونگز کی نئی منافع کی شرحیں

جولائی 3, 2025
پاکستان میں سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے لیے بہترین ویب سائٹس

پاکستان میں سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے لیے بہترین ویب سائٹس

جولائی 2, 2025
صرف 5 منٹ میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

صرف 5 منٹ میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

جولائی 2, 2025
ایشیا کپ 2025 پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 7 ستمبر کو متوقع

ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 7 ستمبر کو متوقع

جولائی 2, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں ڈالر اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟

پاکستان میں ڈالر اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟

جولائی 3, 2025
ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان

ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان

جولائی 3, 2025
نیشنل سیونگز کی نئی منافع کی شرحیں

نیشنل سیونگز کی نئی منافع کی شرحیں

جولائی 3, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے