اپریل 23 2020: (جنرل رپورٹر) آج ملک بھر میں جوش و خروش سے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا آغاز بعد از نماز مغرب ہو گا جس میں حکومتی سطح پر چاند دیکھے جانے یا نا دیکھے جانے کا اعلان کیا جائے گا- جبکہ عوام اپنے اپنے طور پر گھروں کی چھتوں یا کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کرے گی اور رویت کی خبر مرکزی ہلال کمیٹی کو دی جائے گی- پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان نہایت عقیدت و احترام مے ساتھ گزارتے ہیں- دن بھر کو روزہ اور رات کو قیام کیا جاتا ہے
زرائع کے مطابق اگر آج چاند نظر آ جاتا ہے تو کل 24 اپریل بروز جمعتہ المبارک یکم رمضان کا روزہ ہو گا- چاند نظر نا آنے کی صورت میں یکم رمضان 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گا
تاہم سائنسی اعتبار سے محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات چاند نظر آنے کے چانسز نہایت کم ہیں- سعودیہ عریبیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی گزشتہ شب چاند نظر نا آنے کی اطلاعات ہیں لہذا اکثر عرب ممالک میں کل یکم رمضان کو پہلا روزہ ہو گا
اپنے ایک بیان میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ رمضان کی آمد کا اعلان اور عید دونوں رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہوں گے- فواد چوہدری کو یونہی ٹانگ اڑانے کی عادت ہے
یاد رہے کہ وزیر سائنس فواد چوہدری کے قمری کیلنڈر مطابق کل رمضان کا پہلا روزہ ہو گا-دریں اثناء رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمن صاحب نے 20 نکاتی معاہدے کے مطابق اپنی نمازیں اور تراویح گھر میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے- حکومت سے معاہدے میں تحریر تھا کہ پچاس سال سے زائد بزرگ مساجد میں نہیں بلکہ گھر میں ہی عبادات کا سلسلہ کریں گے
دوسری جانب مفتی پوپلزئی آج اپنا چاند چڑھانے کی ترکیب کریں گے- پشاور کی جامع مسجد میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنا چاند دیکھتے اور اپنی عید کرتے ہیں