اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ملالہ کی تصویر شائع ہونے پر کتابوں کی ضبطگی سے متعلق مراد راس کی وضاحت

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
جولائی 15, 2021
in قومی نیوز
ملالہ کی تصویر شائع ہونے پر کتابوں کی ضبطگی سے متعلق مراد راس کی وضاحت

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے نصاب اور درسی کتاب بورڈ (پی سی ٹی بی) کی جانب سے ملالہ کی تصویر شائع کرنے اور ہھر کتابیں ضبط کرنے کے معاملے پر وضاحت دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نصاب اور درسی کتاب بورڈ (پی سی ٹی بی) نے ساتویں کلاس کی معاشرتی علوم کی کتاب پر ملالہ یوسف زئی کی تصویر پرنٹ کی تھی۔

ملالہ کی تصویر شائع ہونے کے معاملے پر پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ ملالہ کی تصویر والی کتاب آکسفورڈ نے بغیر منظوری کے پرنٹ کی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ پنجاب کے نصاب اور درسی کتاب بورڈ (پی سی ٹی بی) نے اس کی اشاعت کے لئے منظوری نہیں دی تھی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے این او سی جاری نا ہونے کے باوجود کتاب کو شائع کیا جس کی وجہ سے تمام کتب کو ضبط کیا گیا۔

This is how pathetic journalism is in our country. They hardly do their due diligence and start commenting on things. This book was printed by Oxford and NEVER got NOC from Punjab Curriculum Textbook Board. No NOC means breaking the law. pic.twitter.com/M88yJkVCTC

— Murad Raas (@MuradRaasMR) July 13, 2021

مراد راس نے اپنے سوشل میڈیا ٹویٹر اکاؤنٹ پر صحافتی اقدار پر تنقید کی اور کہا کہ ہمارے ملک میں ایسی بری صحافت ہے کہ یہ بغیر سمجھے چیزوں پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | علی شاہ نے اپنے لباس کی شرائط کا جواب دیا

صوبائی وزیر مراد راس نے مزید بتایا کہ یہ کتاب آکسفورڈ نے چھاپی تھی اور اس کو پنجاب کی نصابی ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب این او سی نہیں دیا گیا تھا جبکہ آکسفورڈ نے این او سی کے نہ ہونے کے باوجود کتاب کو چھاپا جس کا مطلب قانون کو توڑنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر چین کی حمایت کا اعتراف کیا ، ہانگ کانگ کو چین کا داخلی معاملہ قرار دے دیا ، سینیٹر مشاہد حسین.

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس  سے شائع ہونے والی ساتویں کلاس کی معاشرتی علوم کی کتاب ضبط کر لی ہے۔ اس کتاب میں مولف کی جانب سے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی تصویر شامل کی گئی۔

مذکورہ کتاب کے صفحہ 33 پر چند اہم قومی شخصیات کی تصاویر شائع کی گئی  جن میں محمد علی جناح، علامہ اقبال، سرسید احمد خان، لیاقت علی خان، عبدالستار ایدھی، بیگم رعنا لیاقت علی خان، میجر عزیز بھٹی شامل ہیں جبکہ ان شخصیات کے ساتھ ملالہ کی تصویر بھی شائع کی گئی جس پر عام پاکستانیوں کی جانب سے خوب تنقید کی گئی۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے لیے بہترین ویب سائٹس

پاکستان میں سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے لیے بہترین ویب سائٹس

جولائی 2, 2025
صرف 5 منٹ میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

صرف 5 منٹ میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

جولائی 2, 2025
ایشیا کپ 2025 پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 7 ستمبر کو متوقع

ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 7 ستمبر کو متوقع

جولائی 2, 2025
فلم ’’ایف1‘‘ایک شاندار ریسنگ ڈرامہ

فلم ’’ایف1‘‘: ایک شاندار ریسنگ ڈرامہ

جولائی 1, 2025
لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

جولائی 1, 2025
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے میں حکومتی خاموشی پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے میں حکومتی خاموشی پر سوال اٹھا دیا

جولائی 1, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے لیے بہترین ویب سائٹس

پاکستان میں سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے لیے بہترین ویب سائٹس

جولائی 2, 2025
صرف 5 منٹ میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

صرف 5 منٹ میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

جولائی 2, 2025
ایشیا کپ 2025 پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 7 ستمبر کو متوقع

ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 7 ستمبر کو متوقع

جولائی 2, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے