اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

مساجد میں اعتکاف ہو گا یا نہیں؟ علماء نے بتا دیا

بلال رشید by بلال رشید
مئی 12, 2020
in اہم خبریں, قومی نیوز
مساجد میں اعتکاف ہو گا یا نہیں؟ علماء نے بتا دیا

مئی 12 2020: (جنرل رپورٹر) لاک ڈاؤن کے باعث اس سال مساجد میں اعتکاف ایک معمہ بن گیا ہے- حکومتی ایس او پیز کے مطابق کسی بھی مسجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں ہو گی تاہم علماء نے اس متعلق اپنی آراء دے دی ہیں

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک دارالعلوم نے فتوی دیا ہے کہ مردوں کا گھر میں اعتکاف کرنا جائز نہیں ہے

فتوی میں کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد میں اعتکاف کیا جا سکتا ہے- معتکفین میں فاصلہ رکھا جا سکتا یے مگر گھروں میں اعتکاف نہیں ہو سکتا

زرائع کے مطابق دئیے گئے شرعی فتوی کے مطابق کہا گیا ہے کہ اعتکاف سنت موکدہ ہے جسے ترک نہیں کیا سکتا- کہا گیا کہ اگر محلے کے چند افراد بھی ارتکاف کر لیں تو کوئی گنہگار نہیں ہو گا سب کے لئے کافی ہو گا لیکن اس سنت کو مکمل ترک نہیں کیا جا سکتا

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے تحت بچے بوڑھے اور بینار افراد اعتکاف نا بیٹھیں- عورتیں گھروں میں اعتکاف کریں

کراچی دارالعلوم کی طرف سے جاری کئے گئے فتوی میں کہا گیا کہ اعتکاف سنت موکدہ فرض الکفایہ ہے جسے ترک کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی البتہ تعداد کو کم کیا جا سکتا ہے

فتوی میں مزید کہا گیا ہے کہ اعتکاف کا لغوی معنی "ٹھہرنا” ہے اور شرع میں اس کا مطلب مسجد میں رہنا, روزہ سے رہنا, جماع کو بلکل ترک کر دینا اور اللہ سے تقرب کی نیت کا ہونا بھی لازمی ہے- اگر یہ مقاصد اور شرائط نہیں پائی جاتیں تو اعتکاف نہیں ہو گا

یہ بھی پڑھیں:  سعودیہ عرب کا فضائی آپریشن معطل رہے گا

دوسری جانب تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی نے اعتکاف کے حوالے سے اپنا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہ کہا کہ اس سال کورونا وائرس کی وباء اور حکومتی پابندیوں کی وجہ سے اجتماعی اعتکاف نہیں ہو سکے گا

یاد رہے کہ تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال ملک کے سینکڑوں مقامات پر اجتماعی سنت اعتکاف کا اہتمام ہوتا ہے جس میں دین سیکھنے سکھانے کی مجلسوں کا بھی انعقاد ہوتا ہے تاہم اس سال یہ اجتماعی اعتکاف نہیں ہو پائے گا

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی ایس ایل 11 پلیئر آکشن ڈرافٹ سسٹم ختم، نیلامی ماڈل متعارف

پی ایس ایل 11 پلیئر آکشن: ڈرافٹ سسٹم ختم، نیلامی ماڈل متعارف

جنوری 19, 2026
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی انٹرن شپ 2026 دو ماہ کی پیڈ انٹرن شپ

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی انٹرن شپ 2026: دو ماہ کی پیڈ انٹرن شپ

جنوری 19, 2026
پاکستان آئیڈل 2026 گالا راؤنڈ میں بڑا جھٹکا، روحیل اور راوش مقابلے سے باہر

پاکستان آئیڈل 2026: گالا راؤنڈ میں بڑا جھٹکا، روحیل اور راوش مقابلے سے باہر

جنوری 19, 2026
پاکستانی طالب علم نے اردو چیٹ جی پی ٹی قلب لانچ کر دیا

پاکستانی طالب علم نے اردو چیٹ جی پی ٹی قلب لانچ کر دیا

جنوری 19, 2026
پی ٹی وی کم ترین اسکور دفاع، فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخی کامیابی

پی ٹی وی کم ترین اسکور دفاع، فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخی کامیابی

جنوری 17, 2026
طلبہ کے لیے اے آئی او یو ڈیجیٹل ڈگری سسٹم متعارف

طلبہ کے لیے اے آئی او یو ڈیجیٹل ڈگری سسٹم  متعارف

جنوری 17, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی ایس ایل 11 پلیئر آکشن ڈرافٹ سسٹم ختم، نیلامی ماڈل متعارف

پی ایس ایل 11 پلیئر آکشن: ڈرافٹ سسٹم ختم، نیلامی ماڈل متعارف

جنوری 19, 2026
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی انٹرن شپ 2026 دو ماہ کی پیڈ انٹرن شپ

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی انٹرن شپ 2026: دو ماہ کی پیڈ انٹرن شپ

جنوری 19, 2026
پاکستان آئیڈل 2026 گالا راؤنڈ میں بڑا جھٹکا، روحیل اور راوش مقابلے سے باہر

پاکستان آئیڈل 2026: گالا راؤنڈ میں بڑا جھٹکا، روحیل اور راوش مقابلے سے باہر

جنوری 19, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔