متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں موجود سفیر کی “ووئی سٹینڈ ٹوگیدر” پر بریفنگ

ووئی سٹینڈ ٹوگیدر

متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں موجود سفیر نے شروع کئے گئے اقدام “ووئی سٹینڈ ٹوگیدر” پر بریفنگ دی ہے۔

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزابی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات دانشمندانہ قیادت کے تعاون سے فلاحی کاموں کے تصور کو انسانی اقدار میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھائیوں کی مدد کے لیے “ووئی اسٹینڈ ٹوگیدر” اقدام کی عظیم کامیابی ان عظیم اقدار کی ایک مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں | ملکہ برطانیہ کی وفات: پاکستان کا آج یوم سوگ

یہ بھی پڑھیں | ‘ہم اکٹھے کھڑے ہیں’ انیشی ایٹو کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کو 1,200 ٹن خوراک سمیت 30 ہزار فوڈ کٹس کی فراہمی

متحدہ عرب امارات کے سفیر

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر، حماد الزابی، نے بتایا کہ “ووئی اسٹینڈ ٹوگیدر” اقدام کے لیے متحدہ عرب امارات بھر سے سینکڑوں رضاکار شامل ہوئے ہیں اور اس مہم کے زریعے 12 سو ٹن خوراک اکٹھی ہوئی ہے جس میں 30,000 فوڈ پیکجز بھی شامل ہیں۔

ایک اماراتی امدادی جہاز 2,750 ٹن خوراک، طبی اور امدادی اشیاء کے 18 سے زائد کنٹینرز لے کر کراچی کے پورٹ قاسم پہنچا ہے تاکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے تقریباً 140,000 پاکستانی خاندانوں کو ہنگامی امداد فراہم کی جا سکے۔

حرمین رضا

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔