اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ترسیل جاری

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 10, 2022
in بین اقوامی خبریں
متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد

متحدہ عرب امارات كی قیادات كی  ہدایات کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دو امدادی طیارے؛ ایک اسلام آباد اور ایک کراچی؛ پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر مہیا کی جانے والی امداد کے تسلسل كا چوتیسواں طیارہ ہے جس میں ٹنوں خوراک، طبی سامان اور خیمے موجود ہیں۔

‏اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ اور كراچی میں اماراتی قونصل خانہ كے زیر نگرانی امارات ریڈ کریسنٹ نے بلوچستان اور سندھ كے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم كیا۔

متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ جب بھی پاکستان کو مدد کی ضرورت پیش آئی ہے، اولین صفوں پر رہ کر امداد فراہم کی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پردیسی پاکستانیوں کو صحت اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

کاروبار یا نوکری کے اعتبار سے بڑی سطح پر مواقع پائے جاتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان اور اس کے باسیوں کا ایک الگ پیار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں روزگار کی غرض سے مقیم ہے۔ متحدہ عرب امارات ایک ایسا ملک ہے جو محفوظ ہے جبکہ کاروبار یا نوکری کے اعتبار سے بڑی سطح پر مواقع پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | پرنس چارلس کو ملکہ برطانیہ کی کتنی دولت ملے گی؟ 

یہ بھی پڑھیں | ۹ اماراتی فلاحی تنظیموں کی پاکستان کی حمایت میں “ہم اکٹھے کھڑے ہیں” انیشی ایٹو میں شمولیت 

یہ بھی پڑھیں:  بین الاقوامی برادری پاکستان میں مستونگ خودکش دھماکے کی مذمت کے لیے متحد ہے۔

پاکستان کے مختلف شعبوں اور اس کی ترقی میں متحدہ عرب امارات کی شمولت ہمیشہ اہم رہی ہے۔

کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل

حال ہی میں ‏کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل اور ایمریٹس ریڈ کریسنٹ کے وفد نے کرکٹ چیریٹی میچوں میں شرکت کی ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دی جائے گی۔ 

‏اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے قائم مقام سفیر جناب راشد عبدالرحمٰن الزمر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب انتونیو گوٹیرس کے دورہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے عطیہ دہندگان وبین الاقوامی تنظیموں کے لیے بریفنگ اور پینل ڈسکشن میں بھی شرکت کی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بابر اعظم نے BBL میں غیر معمولی ریکارڈ قائم کر دیا سڈنی سِکسرز کے مشکل سیزن کے بعد

بابر اعظم نے BBL میں غیر معمولی ریکارڈ قائم کر دیا: سڈنی سِکسرز کے مشکل سیزن کے بعد

جنوری 22, 2026
کیا پنجاب میں طلبہ کے لیے حاضری لازمی شرط ختم کر دی گئی ہے؟

کیا پنجاب میں طلبہ کے لیے حاضری لازمی شرط ختم کر دی گئی ہے؟

جنوری 21, 2026
Davos WEF کیوں دنیا بھر میں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

Davos WEF کیوں دنیا بھر میں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

جنوری 21, 2026
دھرندر او ٹی ٹی ریلیز ڈیٹ کب اور کہاں دیکھیں؟

دھرندر او ٹی ٹی ریلیز ڈیٹ: کب اور کہاں دیکھیں؟

جنوری 21, 2026
پی ایس ایل 11 میں سیالکوٹ ٹیم کا آفیشل نام اور لوگو جاری

پی ایس ایل 11 سیالکوٹ ٹیم کا آفیشل نام اور لوگو جاری

جنوری 21, 2026
روس کی پاکستانی طلبہ کو RUDN اولمپیاڈ 2026 میں شرکت کی دعوت

روس کی پاکستانی طلبہ کو RUDN اولمپیاڈ 2026 میں شرکت کی دعوت

جنوری 21, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بابر اعظم نے BBL میں غیر معمولی ریکارڈ قائم کر دیا سڈنی سِکسرز کے مشکل سیزن کے بعد

بابر اعظم نے BBL میں غیر معمولی ریکارڈ قائم کر دیا: سڈنی سِکسرز کے مشکل سیزن کے بعد

جنوری 22, 2026
کیا پنجاب میں طلبہ کے لیے حاضری لازمی شرط ختم کر دی گئی ہے؟

کیا پنجاب میں طلبہ کے لیے حاضری لازمی شرط ختم کر دی گئی ہے؟

جنوری 21, 2026
Davos WEF کیوں دنیا بھر میں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

Davos WEF کیوں دنیا بھر میں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

جنوری 21, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔