مئی 11 2020: (جنرل رپورٹر) لاہور کے ایک قرنطینہ سینٹر میں ڈانس موسیقی اور دیگر سرگمیوں کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق لاہور میں موجود ایکسپو سینٹر جسے کورونا وائرس کے پیش نظر قرنطینہ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے میں زیر علاج مریض خود کو مصروف رکھنے کے لئے کئی حیلے تلاش کر رہے ہیں- اپنی پریشانی اور بوریت کو دور کرنے کے لئے مختلف عجیب و غریب سرگرمیوں کا سہارا لیا جا رہا ہے
ایکسپو قرنطینہ سینٹر لاہور میں کوئی مریض موسیقی بجا رہا ہے تو کوئی ڈانس کر کے لفط اندوز ہو رہا ہے- کچھ مریض گلوکاری کر رہے ہیں تو باقی مریض تاش کھیلنے میں مصروف ہیں- یہاں تک کہ اندھا بن کر مانگنے تک کی اداکاری کی جا رہی ہیں
قرنطینہ سینٹر لاہور میں موجود کورونا مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسے سرگرمیوں کے زریعے اپنا غم کم کرنے اور ایک دوسرے کو خوش رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں مزید یہ کہ بوریت کو ان لمحات کو کسی طرح سے گزارا جا سکے
لاہور قرنطینہ سینٹر میں موجود کچھ مریض ڈانس کے زریعے باقی مریضوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں- جبکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نجی قرنطینہ سینٹر میں موجود طبی عملے کی ڈانس کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی جنہوں نے حفاظتی لباس پہن رکھا تھا- تاہم وہ طبی عملہ کوروبا مریضوں کا دل بہلانے کی خاطر ڈانس کرنے پر مصروف تھا جبکہ اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب دیکھا گیا اور "جتنے منہ اتنی باتیں” کے تحت ہر ایک نے اپنی رائے کا اظہار کیا
یاد رہے کہ کورونا کے وہ مریض جنہیں قرنطینہ سینٹر میں رکھا جاتا ہے اکثر اوقات انتظامات کے حوالے سے شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں- اس کے علاوہ ایسی صورتحال میں ڈپریشن بڑھنے کے چانسز بھی کئی گنا بڑھ جاتے ہیں جس سے قوت مدافعت مزید کمزور ہونے کا امکان ہوتا ہے
ایسے کورونا مریضوں کی جانب سے لاہور ایکسپو سینٹر قرنطینہ میں موسیقی اور ڈانس سمیت مختلف سرگرمیاں کرنے کی اطلاعات ہیں