اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

لاک ڈاؤن کی پابندیاں کم کر دیں، کل سے کاروبار کھولنے کی اجازت

بلال رشید by بلال رشید
مئی 8, 2020
in اہم خبریں, قومی نیوز, معیشت کی خبریں
لاک ڈاؤن کی پابندیاں کم کر دیں، کل سے کاروبار کھولنے کی اجازت

مئی 08 2020: (جنرل رپورٹر) لاک ڈاؤن کی پابندیاں کم دی گئیں، کل سے کاروبار کھولنے کی اجازت مل گئی، دو دن کی چھٹی ہو گی،تعلیمی ادارے 15 جون تک بند رہیں گے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں بڑی نرمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کل سے چھوٹی دکانوں اور مارکٹوں کو سحری سے لے کر شام 5 بجے تک کاروبار کی اجازت ہو گی جبکہ ہفتے میں دو دن چھٹی کے لئے مخصوص کر دئیے گئے ہیں- مزید برآں اسپتالوں کی مخصوص او پی ڈی بھی کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ 15 جولائی تک تعلیمی ادارے نہیں کھلیں گے جبکہ طلبہ کو گزشتہ سال کی کارکردگی کے مطابق اگلی کلاسز میں پروموٹ کر دیا جائے گا- اس سال بورڈز کے امتحانات نہیں ہوں گے- ایک ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز ایچ ای سی کے دئیے گئے ایس او پیز کے مطابق امتحان لیں گی

فیصلے کے مطابق پائپ ملز، پینٹ فیکٹریاں،بجلی ٹائلز سرامکس سینٹری اسٹیل المونیم اور ہارڈوئیر کی تمام دکانیں اور کارخانے کھول دئیے جائیں گے- اشیائے خورد و نوش اور میڈیکل اسٹورز کی دکانیں پورا ہفتہ کھلیں گی جبکہ باقی شعبوں کو ہفتہ اتوار چھٹی ہو گی- ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ نا ہو سکا- فی الوقت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی رہے گی

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے مطابق بڑے شاپنگ مالز, ہوٹلز , شادی ہالز اور ہر قسم کے اجتماعات پہ پابندی عائد رہے گی

یہ بھی پڑھیں:  "ایم کیو ایم پی کا فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی درخواست واپس لینے پر غور

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کہتے ہیں کہ پنجاب میں حجام کی دکانیں بھی نہیں کھولی جائیں گی جبکہ ریسٹورینٹ ہوٹلز اور شادی ہالز وغیرہ بھی بدستور بند رہیں گے

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کو کھول رہے ہیں لیکن عقلمندی سے کام لینا ہو گا- اگر ایس او پیز پر عمل نا کیا گیا تو مجبورا دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا- کہا کہ مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولیں گے- ہماری کامیابی میں پاکستانیوں کا بڑا ہاتھ ہو گا

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم نے 13 مارچ کو لاک ڈاؤن کا آغاز کیا لیکن پہلے دن سے اس کا خوف تھا- چونکہ ہمارے حالات یورپ اور چین جیسے نہیں ہمارے ہاں دہاڑی دار طبقہ زیادہ ہے ہمیں ڈر تھا کہ اگر سب بند کر دیا تو ان لوگوں کا کیا بنے گا- اب ہم لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھول رہیں ہیں لیکن عقلمندی سے کام لینا ہو گا

کہا کہ حکومت ڈنڈے کے زور پہ سماجی فاصلے کو برقرار نہیں رکھوا سکتی- مہذب قوموں کی طرِ خود ہی اس پر عمل درآمد کرنا ہو گا- ہم کتنی فیکٹریوں میں جا کے دیکھ سکتے ہیں نا ہی مساجد میں زبرستی فاصلے رکھوا سکتے ہیں- اگر مشکل وقت سے نکلنا چاہتے ہیں تو احتیاط کرنا ہو گی

پبلک ٹرانسپورٹ کے معاملے میں وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ اس پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا لیکن میری رائے یہ تھی کہ اسے بھی کھلنا چاہیے کیونکہ اس سے زیادہ تر غریب لوگ جڑے ہیں; سپریم کورٹ کی رائے بھی پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کی بحالی کی تھی تاہم اتفاق رائے نا ہونے کے باعث اس پر پابندی برقرار رہے گی

یہ بھی پڑھیں:  ایچ ای سی کا امریکی یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ وزیر اعظم چاہتے تو فیصلے مسلط بھی کر سکتے تھے لیکن باہمی مشاورت سے چل رہے ہیں- سب فیصلوں کا مقصد انسانی زندگیوں کی حفاظت ہے

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اسٹیٹ بینک کے تحت نوجوانوں کے اکاؤنٹس

اسٹیٹ بینک نے نوجوانوں کو آزاد بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی: مکمل تفصیلات

مئی 2, 2026
پنجاب میٹرک رجسٹریشن فیس 2026

پنجاب بورڈز نے میٹرک رجسٹریشن اور مائیگریشن فیسوں میں اضافہ کر دیا: نیا فیس اسٹرکچر جانیں

مئی 2, 2026
نادرا فیملی ٹری کی تصدیق

فیملی ٹری میں کوئی اور موجود ہے! چیک کرنے اور ‘گھوسٹ ممبرز’ کو بلاک کرنے کا طریقہ

مئی 2, 2026
پی ایس ایل فائنل ٹکٹ

 پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ 15,000 روپے میں کیوں بک رہے ہیں؟ اورمیچ مفت دیکھنے کے بہترین مقامات

مئی 2, 2026
پاسپورٹ ٹریکنگ آن لائن 2026

 اپنا پاکستانی پاسپورٹ صرف 14 دن میں حاصل کریں—نیا ٹریکنگ لنک اور مرحلہ وار گائیڈ

مئی 2, 2026
پاکستان میں 50000 سے کم بہترین 5G فونز

پاکستان میں 50000 روپے سے کم بہترین 5G فونز (مئی 2026 ایڈیشن)

مئی 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اسٹیٹ بینک کے تحت نوجوانوں کے اکاؤنٹس

اسٹیٹ بینک نے نوجوانوں کو آزاد بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی: مکمل تفصیلات

مئی 2, 2026
پنجاب میٹرک رجسٹریشن فیس 2026

پنجاب بورڈز نے میٹرک رجسٹریشن اور مائیگریشن فیسوں میں اضافہ کر دیا: نیا فیس اسٹرکچر جانیں

مئی 2, 2026
نادرا فیملی ٹری کی تصدیق

فیملی ٹری میں کوئی اور موجود ہے! چیک کرنے اور ‘گھوسٹ ممبرز’ کو بلاک کرنے کا طریقہ

مئی 2, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔