اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

فردوس عاشق کے حکومت پہ الزامات، حکومت نے تردید کر دی

بلال رشید by بلال رشید
مئی 2, 2020
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں, قومی نیوز
فردوس عاشق کے حکومت پہ الزامات، حکومت نے تردید کر دی

 مئی 02 2020: (جنرل رپورٹر) سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عمران خان میری کارکردگی سے مطمئن تھے- مجھ سے وزیر اعظم نے استعفی نہیں مانگا بلکہ ان کے سیکٹری نے مانگا تھ اور ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ اگر آپ نے استعفی نا دیا تو فورا ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا

ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کے روز ایک انٹرویو میں کیا- کہا کہ وزیراعظم کو حقائق غلط بتائے گئے اور مجھ پر بےبنیاد الزامات لگائے گئے- انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کا دعوی بھی دائر کروں گی

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مجھے دئیے نوٹیفیکیشن میں نا تو کوئی الزام تھا نا ہی یہ استعفی کی کوئی وجوہات درج تھیں- انہوں نے کہا کہ پرنسپل سیکٹری کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی بھی وزیر سے استعفی مانگے, وفاقی کابینہ کے معاملے میں صرف وزیر اعظم عمران خان بااختیار ہیں جو کسی سے بھی استعفی لے سکتے ہیں- میں نے پرنسپل سیکٹری کو کہا تھا کہ میری ملاقات عمران خان سے کروا دیں اگر وہ استعفی مانگیں تو بلکل بھی دیر نہیں کروں گی لیکن ایسا نہیں کیا گیا

کہا کہ پورے ایک سال سال ناجانے کس کس نے میری شکایتیں لگائیں- کہا کہ جب مجھے استعفی کے لئے بلایا گیا تو وہاں شہزاد اکبر بھی موجود تھے- میں نے کہا کہ آپ اس کے اہل نہیں کہ مجھ سے استعفی مانگیں آپ استعفی نہیں مانگ سکتے انہوں نے کہا کہ اگر استعفی نہیں دیں گی تو ڈی نوٹیفائی کر دوں گا میں نے کہا ڈی نوٹیفائی کر دیں جبکہ میرے خلاف نجی چینلز پر خبریں بھی چلوائی گئیں

یہ بھی پڑھیں:  غزہ جنگ بندی کی امیدیں مدہم پڑ گئیں

نجی ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں متعلق کہا کہ سرکاری ٹی وی میرے انڈر نہیں تھا یہ بلاوجہ کا بےہودہ الزام لگایا ہے کہ میں نے اپنی مرضی کی بھرتیاں کروائیں- اپنے وکیل کے ساتھ مل کر ہتک عزت کا کیس فائنل کرنے جا رہی ہوں تا کہ ان لوگوں کو سزا ملے جو ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر یا یوٹیوب پر کچھ بھی بول دیتے ہیں- اگر جراءت تھی تو زرائع کی بجائے ثبوت دیتے یا مجھ سے معافی مانگیں

دوسری جانب حکومتی زرائع نے فردوس عاشق اعوان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھلا کوئی سیکٹری وزیر اعظم کی مرضی کے بغیر استعفی لے سکتا ہے ایسا ممکن ہی نہیں- سیکٹری صرف احکامات پہچانے کا ذمہ دار ہوتا ہے-  وہ اپنے تئیں کسی کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتا

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس

خیبر پختونخوا ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس: 2026 کی مکمل گائیڈ اور لنک

مئی 5, 2026
فری لانسنگ سکلز

پاکستان فری لانس نیوز: مئی 2026 میں سب سے زیادہ آمدنی دینے والی 3 سکلز

مئی 5, 2026
ون کنسٹی ٹیوشن ایونیو

ون کنسٹی ٹیوشن ایونیو: کیا عمران خان کا اپارٹمنٹ اب ریاست کی ملکیت ہے؟

مئی 5, 2026
اسلام آباد میں زلزلہ

اسلام آباد میں زلزلہ: 5.2 شدت کے جھٹکوں سے خوف و ہراس اور مکمل حقائق

مئی 4, 2026
درفشاں سلیم کے وائرل اسکنڈل

درفشاں سلیم کے وائرل اسکنڈل: سینیئر اداکارہ کے ‘انکشاف’ اور افواہوں کی سچی کہانی

مئی 4, 2026
پی ایس ایل 11 کا بہترین کھلاڑی

پی ایس ایل 11 کا بہترین کھلاڑی کون قرار پایا ہے؟ نوجوان اسٹار کا عروج!

مئی 4, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس

خیبر پختونخوا ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس: 2026 کی مکمل گائیڈ اور لنک

مئی 5, 2026
فری لانسنگ سکلز

پاکستان فری لانس نیوز: مئی 2026 میں سب سے زیادہ آمدنی دینے والی 3 سکلز

مئی 5, 2026
ون کنسٹی ٹیوشن ایونیو

ون کنسٹی ٹیوشن ایونیو: کیا عمران خان کا اپارٹمنٹ اب ریاست کی ملکیت ہے؟

مئی 5, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔