اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Icons8 Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبرین
  • کھیل کی خبرین
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبرین
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبرین
  • علاقائی خبرین
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

فائیور سے پیسے کیسے کمائیں؟

حرمین رضا by حرمین رضا
نومبر 12, 2022
in مالیات
فائیور

آئیے اس پر بات کرتے ہیں کہ فائیور پر پیسہ کمانے کے لیے آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ آرٹیکل ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو  ابتدائی طور پر فائیور پر پیسہ کمانے کا طریقہ سیکھنا چاہتے ہیں۔ مندرجہ ذیل تمام اقدامات پر عمل کریں کیونکہ آپ کو بعد میں اس پر پچھتاوا ہو سکتا ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ فائیور سے پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں۔

 مرحلہ 1: ان سروسز کی فہرست بنائیں جو آپ فائیور پر پیش کر سکتے ہیں۔

 آپ کے فائیور ویب سائٹ کو کھولنے سے پہلے ہی پہلا مرحلہ شروع ہو جاتا ہے۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آپ کے پاس کون سی مہارت ہے۔ اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو نہیں جانتے تو پھر آپ فائیور پر کون سی سروس دیں گے؟ ظاہر ہے، کچھ نا کچھ تو آپ کے پاس ہونا ضروری ہے۔  آپ فائیور پر صرف وہ خدمات فروخت کر سکتے ہیں جن پر آپ کی اچھی گرفت ہو۔ آپ کو اپنی پیشکش کا انتخاب احتیاط سے کرنا چاہیے۔ 

 مرحلہ 2: فائیور پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں

 صرف رجسٹرڈ صارفین کو فائیور تک رسائی کی اجازت ہے۔ آپ کو اپنا ڈیٹا فراہم کرکے "سیلر” کے طور پر رجسٹر کرنا ہوگا۔ یہ کام بہت آسان ہے اور آپ کو پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے کسی قسم کی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد آپ کو فائیور سے ای میل کے ذریعے ایک تصدیقی لنک موصول ہوگا۔ اب، آپ کو اپنے بارے میں کچھ معلومات درج کرنی ہو گی اور اپنی پروفائل مکمل کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں | پاکستان کے 10 ٹاپ سٹارٹ اپس متعلق جانئے

یہ بھی پڑھیں | اپنا ای کامرس بزنس کیسے شروع کریں؟ مکمل رہنمائی

 مرحلہ 3: اپنے فائیور اکاؤنٹ پر 5 گگز بنائیں 

اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی پیش کردہ خدمات کو پوسٹ کریں جنہیں فائیور کی ٹرم میں گگ کہا جاتا ہے۔ آپ جو سروس مہیا کرنے جا رہے ہیں آپ کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ دیکھیں کہ دوسرے لوگ اسے کس طرح سے بیچ رہے ہیں۔ 

مثال کے طور پر اگر آپ فائیور میں گرافک ڈیزائنر کیٹیگری میں دلچسپی رکھتے ہیں تو خریدار موڈ میں شفٹ ہونے کے بعد اس پر کلک کریں اور دیکھیں کہ لوگ کس طرح سے یہ سروسز مہیا کر رہے ہیں۔ اب، سیلر موڈ پر واپس جائیں، اور اپنی گگ بنائیں۔ آپ ایک نئے سیلر کے طور پر صرف پانچ گگز پوسٹ کر سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ فائیور پر آپ کو کم از کم ادائیگی 5 ڈالر کی ہوتی ہے جبکہ آپ مرضی سے قیمت کا تعین کر سکتے ہیں۔ فائیور پر ہونے والی ہر کمائی سے، فائیور آپ سے 20 فیصد کمیشن لیتا ہے۔

حرمین رضا

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

mastung suicide

بین الاقوامی برادری پاکستان میں مستونگ خودکش دھماکے کی مذمت کے لیے متحد ہے۔

ستمبر 30, 2023
afghanistan

پڑوسی ممالک طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان کو دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکیں

ستمبر 30, 2023
how to lose

عنوان:آسانی سے وزن کم کرنے کا طریقہ

ستمبر 30, 2023
new york city

سیلاب نے نیویارک سٹی کو مفلوج کر دیا، ہنگامی حالت کا اعلان

ستمبر 30, 2023
apple reselle

ایپل ری سیلر نے آئی فون 15 سیریز کے لیے اینڈرائیڈ یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ کیبل استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

ستمبر 30, 2023
joe biden

جو بائیڈن نے امریکی اقدار اور اداروں کو خطرہ بتاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کی۔

ستمبر 29, 2023

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

mastung suicide

بین الاقوامی برادری پاکستان میں مستونگ خودکش دھماکے کی مذمت کے لیے متحد ہے۔

ستمبر 30, 2023
afghanistan

پڑوسی ممالک طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان کو دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکیں

ستمبر 30, 2023
how to lose

عنوان:آسانی سے وزن کم کرنے کا طریقہ

ستمبر 30, 2023

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Icons8 Tiktok

Add New Playlist