بینک تعطیلات کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عید الفطر 2023 کے موقع پر پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی بینک نے اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اعلان کیا ہے کہ بینک 21 سے 25 اپریل (جمعہ سے منگل) تک بند رہے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی پانچ روزہ تعطیلات کی منظوری دی تھی۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت عید کی چھٹیوں کو پہلے سے منظور شدہ پانچ دنوں کے بجائے چھ دن تک بڑھا سکتی ہے۔
عید الفطر کب ہے؟
جہاں عوام عید الفطر 21 اپریل کو ہونے کی توقع کر رہے ہیں، وہیں رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعزاز نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 20 اپریل کو چاند نظر نہیں آئے گا۔
انہوں نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہونے کے بعد شوال کا چاند نظر آئے گا جس کے مطابق عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے