عید الفطر 2023: کیا اسٹیٹ بینک اس سال نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا؟

کیا اسٹیٹ بینک اس سال نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے  اعلان کیا ہے کہ وہ ایس ایم ایس سروس یا بینکوں کے ذریعے عیدالفطر کے لیے نئے نوٹ جاری نہیں کرے گا۔ 

 واضح رہے کہ نئے نوٹوں کے اجراء سے متعلق پالیسی میں کوویڈ19 کی وجہ سے نظر ثانی کی گئی تھی۔

 کوویڈ19 کے بعد، اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹ جاری کرنا بند کر دیا تھا جو پہلے شہریوں میں ایس ایم ایس سروس کے ذریعے یا ان کی متعلقہ برانچوں سے تقسیم کیے جاتے تھے۔ 

عید الفطر 2023 کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لئے اچھی خبر

 دوسری جانب وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اپریل کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں | اشیاء کی اسمگلنگ کا معاملہ ایران کے ساتھ اٹھا دیا گیا
یہ بھی پڑھیں |  پارلیمنٹ کی جانب سے فنڈز سے انکار کے بعد سپریم کورٹ کی پنجاب الیکشن تاخیر کیس کی سماعت

 یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان مشاورتی اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں بعد ازاں سیکرٹری خزانہ کو جلد از جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اپنا ماہانہ اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس 20 اپریل بروز جمعرات مقرر کیا گیا ہے۔ زونل کمیٹیوں کا اجلاس بھی اسی دن نامزد زونز میں ہوگا۔ 

مرکزی اجلاس اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی عمارت میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ 

 مزید برآں وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عیدالفطر کی پانچ چھٹیاں ہوں گی۔ تعطیلات 20 اپریل سے شروع ہوں گی اور 24 اپریل کو ختم ہوں گی۔

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔