شہباز شریف کا وکی پیڈیا سے پابندی ہٹانے کا حکم
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر وکی پیڈیا سے پابندی ہٹا دیں۔
پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر وزیر اعظم کا حکم پوسٹ کیا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ ویب سائٹ (وکی پیڈیا) کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
وکی پیڈیا اور دیگر آن لائن مواد
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے وکی پیڈیا اور دیگر آن لائن مواد سے متعلق معاملات پر کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
ویکیپیڈیا ایک مفت آن لائن انسائیکلوپیڈیا ہے جسے دنیا بھر کے رضاکاروں نے تخلیق اور ترمیم کیا ہے اور ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ٹی ٹی پی کے 12 دہشتگرد ہلاک
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں پیٹرول قیمتیں کب بڑھیں گی؟
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
ترجمان کے مطابق، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ اس نے وکی پیڈیا کو گستاخان مواد کو ہٹانے کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کو نظر انداز کرنے پر بلاک کیا تھا۔
ریگولیٹر کی ترجمان، ملاہت عبید نے کہا کہ ااس طرح کی چیزوں سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
گستاخانہ مواد کو ہٹانے کی تعمیل کی
سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ تاہم، پلیٹ فارم نے نہ تو گستاخانہ مواد کو ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں فیصلہ نہیں کرتی ہے کہ ویکیپیڈیا پر کون سا مواد شامل ہے یا اس مواد کو کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔