Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

شدید بارشوں کے باعث کم از کم 21 افراد جاں بحق

حرا خلیل by حرا خلیل
اپریل 16, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
شدید بارشوں کے باعث کم از کم 21 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ چار دنوں سے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

حکومتی ادارے کے مطابق مرنے والوں میں 9 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں جب کہ 32 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

مزید برآں، بارش کے باعث صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے 330 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 53 مکانات تباہ اور 277 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

امدادی کاروائیاں جاری

امدادی کوششوں کی وضاحت کرتے ہوئے، پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرین کو 200 خیمے، کمبل، مچھر دانیاں اور گدے فراہم کیے گئے ہیں اور ہر ایک کو 100 کچن سیٹ اور چٹائیاں فراہم کی گئی ہیں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔ پی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی مسلسل موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس سے صوبے بھر میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ جن علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ان میں کوہلو، موسیٰ خیل، ژوب، شیرانی، مستونگ، نوشکی شامل ہیں۔ 

اس دوران چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، مستونگ، مسلم باغ، کان مہترزئی اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے درختوں، باغات اور سولر پینلز کی تباہی ہوئی ہے۔ 

مزید بارشوں کی پیشنگوئی

 پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے چاروں صوبوں میں مزید وقفے وقفے سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے آج ایک بیان میں کہا کہ مظبوط مغربی لہر کا 16 اپریل (رات) کو بلوچستان  میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 18 اپریل کو بالائی علاقوں تک پھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے، آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا

پی ایم ڈی کے مطابق بلوچستان کے کئی علاقوں میں 16 سے 19 اپریل تک موسلادھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

دریں اثنا، کے پی میں 17 سے 21 اپریل تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب اور اسلام آباد میں 18 سے 21 اپریل تک بارشیں ہوں گی۔ 

محکمہ موسمیات نے سندھ میں 17 سے 19 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ 

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان پٹرول قیمتیں بحران

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود عام صارفین تک ریلیف منتقل نہ ہونے کا معاشی سچ

ستمبر 22, 2026
جماعت اسلامی لانگ مارچ تاخیر

 جماعتِ اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خلاف لانگ مارچ عارضی طور پر مؤخر کرنے کا ہنگامی اعلان

ستمبر 22, 2026
راولپنڈی ایکسائز ون ونڈو سینٹر

 محکمہ ایکسائز راولپنڈی نے جدید ترین ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

ستمبر 22, 2026
پاسپورٹ ویزا استثنی

پاکستان اور سعودی عرب کا مخصوص پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزا فری انٹری دینے کا تاریخی معاہدہ

ستمبر 22, 2026
کلائمیٹ فنانسنگ فنڈز پاکستان

عالمی ماحولیاتی بحران اورمعاشی بوجھ، وزیر خزانہ کا کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے ہنگامی مطالبہ

ستمبر 22, 2026
وزیراعظم نیویارک اقوام متحدہ دورہ

وزیراعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے لیے نیویارک پہنچ گئے

ستمبر 22, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان پٹرول قیمتیں بحران

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود عام صارفین تک ریلیف منتقل نہ ہونے کا معاشی سچ

ستمبر 22, 2026
جماعت اسلامی لانگ مارچ تاخیر

 جماعتِ اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خلاف لانگ مارچ عارضی طور پر مؤخر کرنے کا ہنگامی اعلان

ستمبر 22, 2026
راولپنڈی ایکسائز ون ونڈو سینٹر

 محکمہ ایکسائز راولپنڈی نے جدید ترین ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

ستمبر 22, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.