تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل سے سوال کیا کہ آپ پیٹرول مہنگا ہونے کی بات کرتے ہیں تو یہ بتائیں کہ پیٹرول سستا کرنے کیلئے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
تفصیلوت کے مطابق انہوں نے یہ گفتگو ہم نیوز کے پروگرام "پوائنٹ بریکنگ ود محمد مالک” میں کی۔
شبلی فراز نے کہا کہ میں مفتاح اسماعیل سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر آئل کی قیمت 96 ڈالر ہے تع آخر کیا کریں کہ پاکستان میں عوام کو 70 یا 80 روپے میں پیٹرول مل جائے؟
یہ بھی پڑھیں | چین نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا؛ امیر ترین ملک بن گیا
مفتاح اسماعیل نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 70،80 روپے اور 160 روپے میں بہت فرق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب ن لیگ کا دور تھا تو پیٹرول کی قیمت 80 روپے تھی تو اس وقت عمران خان نے اسے پیٹرول بم کہا تھا اور یہ دعوی کیا تھا کہ اگر ملک سے منی لانڈرنگ ختم ہو جائے تو پیٹرول سستا ہو جائے گا تو اب تحریک انصاف کی حکومت منی لانڈرنگ کو ختم کرے اور پیٹرول سستا کردیں۔