شاہین شاہ آفریدی کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا
خیبر پختونخواہ کے محکمہ پولیس نے شہریوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا۔
کے پی پولیس کی جانب سے آفریدی کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران کے پی کے آئی جی معظم جاہ انصاری نے فاسٹ بولر پر اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگائے۔
تقریب میں شاہین آفریدی کو پہلی بار پولیس کی وردی میں دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں | میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمر کا تعین کر لیا
یہ بھی پڑھیں | فرح گوگی اور ان کے شوہر کو واپس پاکستان لایا جائے گا، عطا تاڑر
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کے پی پولیس کا خیر سگالی سفیر بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرکٹر نے پولیس فورس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
فورس کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے پولیس کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا بھائی اب بھی محکمے میں کام کر رہا ہے۔ کرکٹر نے کہا کہ پولیس والے کی ڈیوٹی بہت مشکل ہوتی ہے۔