اپنی عمدہ پرفارمینس کو جاری رکھتے ہوئے ، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے رواں سال 2020 میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے سوموار کو اپنے ڈومیسٹک سائیڈ کے پی کے سندھ کے خلاف قومی ٹی 20 کپ میچ کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔
شاہین نے اس ایک سال میں 36 ٹی ٹونٹی وکٹس حاصل کیں جو کہ افغانستان کے اسپنر راشد خان سے تین زیادہ ہیں۔
یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ نوجوان لیگ سپنر راشد خان 33، شاداب خان 31، حارث 31 اور سندیپ لامی چانے 30 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب اب تک کامیاب ہو سکے ہیں۔ جبکہ شاہین آفریدی نے رواں سال 2020 میں 3 مرتبہ مجموعی طور کیریئر میں چوتھی بار ایک اننگز میں 5 آوٹ بھی کئے ہیں۔