اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

سپریم کورٹ نے کورونا سے متعلق ایک پالیسی بنانے کا حکم دے دیا

بلال رشید by بلال رشید
مئی 5, 2020
in اہم خبریں, قومی نیوز
سپریم کورٹ نے کورونا سے متعلق ایک پالیسی بنانے کا حکم دے دیا

مئی 05 2020: (جنرل رپورٹر) سپریم کورٹ آف ہاکستان نے کورونا از ًود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں کو ایک ہفتے کے اندر یکساں کورونا پالیسی بنانے کا حکم جاری کر دیا- کہا کہ باہمی ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ وفاق کا ذاتی عناد ہے

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کی- کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وفاقی و صوبائی رپورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ایک ہفتے میں یکساں کورونا پالیسی بنانے کا حکم نامہ جاری کیا- عدالت نے وفاق اور صوبوں کو خبردار بھی کیا کہ اگر وہ یکساں پالیسی بنانے میں ناکام رہے تو عبوری حکم نامہ جاری کیا جا سکتا ہے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کہتے ہیں کہ کہیں بھی شفافیت والا عمل دکھائی نہیں دے رہا ہر جگہ بس کاغذی کاروائی ہے- وفاق و صوبائی رپورٹس میں کچھ بھی نہیں ہے البتہ اصل بات آڈٹ کے بعد سامنے آئے گی جو کورونا اخراجات متعلق ہو گا

جیف جسٹس کہتے ہیں کہ ہو سکتا ہے صدر اور وزیر اعظم کے ارادے نیک ہوں لیکن ہو کچھ بھی تو نہیں رہا کوئی بھی ایک حکمت عملی نہیں ہے ایک وزیر کچھ کہتا ہے تو دوسرا اس کے مخالف بیان دے رہا ہوتا ہے اور صوبائی وزیر تو وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کر رہے ہیں

چیف جسٹس آف پاکستان نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسی صرف 25 کلو میٹر تک چلتی ہے آج کے حالات میں ڈاکٹر اسرار احمد کی باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں جو انہوں نے 20 سال پہلے بتائی تھیں

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان آخر میں قطر کے چاول مارکیٹ تک رسائی حاصل کرتا ہے

نسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے تمام ایگزیکٹو ناکام ہو گئے- وفاق اور صوبوں کی آپس میں ہی نہیں بنتی ذاتی عناد ہے اور ہم آہنگی کا فقدان ہے- وفاق میں بیٹھے لوگوں کی ذافی عناد سے وفاق حکومت کو نقصان پہنچ رہا ہے

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ کوئی صوبہ بھی پالیسی اور لائحہ عمل کے ساتھ نہیں آیا جس شعبے سے ڈر لگتا ہے اسے کھول دیتے ہیں- تاجر کاروبار نہیں کر سکتے لیکن مساجد میں عبادات کی اجازت دے دی گئی جبکہ 90 فیصد مساجد میں اس پر عمل نہیں ہو رہا

چیف جسٹس نے کہا کہ چاروں صوبے قانون سازی میں بااختیار ہیں لیکن ایک دوسرے پر الزامات کے سواکچھ نہیں کیا جا رہا- وفاقی سیکٹری صحت نے کہا کہ ملک میں روز ایک ہزار کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ کہسز مثبت آنے کی شرح 10 فیصد ہے

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ پر تنقید

حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ پر شدید تنقید: وائرل ریسٹورنٹ ویڈیو تنازع کی مکمل کہانی

اپریل 30, 2026
19 منٹ وائرل دھوکہ مالویئر

پاکستانی انفلوئنسرز کے نام پر پھیلنے والا خطرناک وائرس: 19 منٹ وائرل دھوکہ مالویئر سے ہوشیار رہیں

اپریل 30, 2026
پاکستان میں 10cc سرنج پر پابندی

پاکستان میں 10 سی سی سرنج پر پابندی: مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے بڑا حکومتی فیصلہ

اپریل 29, 2026
آئی فون پر پی ٹی اے ٹیکس 2026

پاکستان میں آئی فون پر پی ٹی اے ٹیکس 2026: نئی شرح اور مکمل تفصیلات

اپریل 29, 2026
لاہور میں ایئر پیوریفائر کی قیمتیں

لاہور اسموگ الرٹ: اپریل میں ایئر پیوریفائر کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات اور بہترین برانڈز

اپریل 29, 2026
گھر کے لیے سولر سسٹم

خوشخبری: گھر کے لیے سولر سسٹم سستا ہو گیا، اب لائسنس فیس کی ضرورت نہیں!

اپریل 29, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ پر تنقید

حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ پر شدید تنقید: وائرل ریسٹورنٹ ویڈیو تنازع کی مکمل کہانی

اپریل 30, 2026
19 منٹ وائرل دھوکہ مالویئر

پاکستانی انفلوئنسرز کے نام پر پھیلنے والا خطرناک وائرس: 19 منٹ وائرل دھوکہ مالویئر سے ہوشیار رہیں

اپریل 30, 2026
پاکستان میں 10cc سرنج پر پابندی

پاکستان میں 10 سی سی سرنج پر پابندی: مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے بڑا حکومتی فیصلہ

اپریل 29, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔