Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سپریم کورٹ نے ساتوں روز کاروبار کھولنے کا حکم دے دیا

بلال رشید by بلال رشید
مئی 19, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان بزنس نیوز – کاروبار، مارکیٹ، تجارت اور اقتصادی اپ ڈیٹس, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت
سپریم کورٹ نے ساتوں روز کاروبار کھولنے کا حکم دے دیا

 مئی 19 2020: (جنرل رپورٹر)  سپریم کورٹ آف پاکستان نے ساتوں روز کاروبار کھولنے کا حکم دے دیا- کہا کہ اب کوئی دکان سیل نہیں کی جائے گی- پاکستان میں کورونا وبا کی حد تک نہیں- دوسری بیماریوں پر بھی توجہ دیں

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے مکمل کاروبار کھولنے کا حکم دے دیا- کہا کہ ساتوں روز کاروبار کھولا جائے- منطق سمجھ میں نہیں آتی کہ کیا کورونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا کہ ہفتہ اتوار نہیں پھیلے اور شام پانچ بجے کے بعد ہی منتقل ہو گا

عدالت نے سیل دکانیں کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اب کوئی دکان سیل نہیں کی جائے گی- کاروبار کی بندش غیر آئینی کام ہے- پاکستان میں کورونا ابھی وبا کی صورت میں نہیں آیا اس پر اتنی رقم خرچ کرنا سمجھ میں نہیں آتا

اگر دکانیں نا کھولی گئیں تو لوگ بھوک سے مر جائیں گے– سندھ سے کہا کہ شاپنگ مالز کھولے اور اس کے لئے وفاق سے اجازت لے لے- کر صوبہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے- دکانیں سیل نہیں کریں گے پیار سے سمجھائیں

عدالت عظمی میں کورونا وائرس کے از خود کیس کی سماعت کے دوران سندھ کے علاوہ تمام صوبوں نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سوموار سے وہ تمام بڑے شاپنگ مالز بھی کھول رہے ہیں عدالت نے سندھ سے کہا کہ آپ بھی صوبے میں شاپنگ مالز کھولیں اور اس کے لئے وفاق سے اجازت لے لیں- اگر اجازت ملتی ہے تو رکاوٹ پیدا مت کریں

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ کا دورہ پاکستان کے بارے میں غلط فہمی کا خاتمہ کرنے کا مقصد ہے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ 5 سو ارب اگر مریضوں پر خرچ ہونے لگے تو ہر مریض کڑوڑ پتی ہو جائے- عوام صوبوں یا وفاق کی غلام نہیں ہے- ایس او پیز پر عمل درآمد کروائیں مگر مار کر نہیں نا ہی دکانیں سیل کریں

عدالت کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ہفتہ اتوار کاروبار بند رکھنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا اور کہا کہ ہفتہ اتوار کو بھی کاروبار کھولیں- صرف کورونا ہی ایک مرض نہیں باقی امراض پر بھی توجہ دیں

ایڈوکیٹ جنرل سندھ کہتے ہیں کہ عدالت کے حکم پر عمل کرنے پہ مجبور ہیں- عدالت کے استفسار پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ شاپنگ مالز کے علاوہ باقی تمام مارکٹس کھول رکھی ہیں- کمشنر کراچی کہتے ہیں کہ بڑے مالز میں ستر فیصد لوگوں کا مقصد تو تفریح ہوتا ہے

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا راجہ بازار چھوٹی مارکیٹ ہے؟ طارق روڈ اور صدر کی مارکیٹس بھی چھوٹی مارکیٹس میں آتی ہیں؟جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ کب دیگر دکانیں اور مارکیٹس کھول رہے ہیں تو پھر باقی شاپنگ مالز کیوں بند رکھے گئے ہیں؟ چیف جسٹس نے عید کے دنوں میں ہفتہ اتوار بھی مارکیٹس اور دکانیں کھلی رکھنے کا حکم دیا

کمشنر کراچی نے بتایا کہ بہت سی مارکیٹس کو ایس او پیز پر عمل نا کرنے کی وجہ سے سیل کیا- عدالت نے کہا کہ ان لوگوں کو ڈرائیں دھمکائیں نہیں بلکہ سمجھائیں- ان مارکیٹوں میں چھوٹے کاروباری حضرات کا خرچہ جڑا ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو بے عمران خان سے استعفی مانگ لیا

صرف اسلام آباد میں ہر سال ایک ہزار افراد تو پولم الرجی کے مرض سے مرتے ہیں- پاکستان میں کورونا اس وبا کی طرح نہیں آیا کہ پورا ملک بند کر دیں- عدالت کا کہنا تھا کہ اگر زیادہ عرصے تک کاروبار بند رہیں تو بحران کی سی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ورکرز سڑکوں پر نظر آئیں گے- مزید کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کی گئی ہے

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026
لاہور بورڈ نادرا لنک

لاہور بورڈ کا نادرا کے ساتھ  معاہدہ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے ریکارڈز کی قومی شناختی ڈیٹا بیس سے لائیو لنکنگ 

ستمبر 26, 2026
اسٹیٹ بینک انعام اسکیم

اسٹیٹ بینک کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے تحفہ، پاسبان اسکیم کے تحت 10 کروڑ روپے جیتنے کا موقع

ستمبر 26, 2026
پاکستان اسکواش ایشین گیمز

ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش کا شاندار بریک تھرو، نور زمان اور عاصب عرفان سیمی فائنل میں داخل

ستمبر 26, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.