سندھ حکومت کے یوم عاشور پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعہ کو کہا کہ صوبائی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ میں جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ اللہ کی مہربانی سے صوبے میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دہشت گردی کی سرگرمیوں پر قابو پالیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | سینیٹ نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2023 منظور کر لیا
کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے میئر کی خدمات کو سراہ رہا ہے۔
دوسری جانب کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں 10 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔