27 اپریل 2020: (جنرل رپورٹر) سعودیہ عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر اندرون ملک اور بیرون ملک کی پروازوں کو مزید معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے
تفصیلات کے مطابق ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودیہ عریبیہ کی پروازیں ابھی بدستور معطل ہی رہیں گی- ان کے مطابق ملک بھر کی لوکل ٹرانسپورٹ ٹیکسی بس اور ٹرین وغیرہ بھی معطل رہیں گی
انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں کرفیو جاری ہے اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی گئی ہے- جبکہ ماہ رمضان المبارک میں صبح 6 سے شام 5 بجے تک کریانہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے-ا
یاد رہے کہ سعودیہ عرب بھی کورونا وائرس کی عالمی وباء سے متاثر ہے- اب تک سعودیہ عرب میں مریضوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 130 سے زائد کورونا مریض جاں بحق ہو چکے ہیں
سعودیہ عریبیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے