اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

 سال 2024 کے پاکستانی برائیڈل میک اپ ٹرینڈز سے متعلق جانئے

ریحان صدیقی by ریحان صدیقی
جنوری 18, 2024
in لائف سٹائل نیوز
سال 2024 کے پاکستانی برائیڈل میک اپ ٹرینڈز سے متعلق جانئے

پاکستانی برائیڈل میک اپ ٹرینڈز 

شادی کا دن کسی بھی لڑکی کے لئے اس کی زندگی کا خوبصورت ترین ہوتا ہے ۔ہر لڑکی چاہتی ہے کہ شادی کے دن وہ سب سے خوبصورت نظر آئے۔ تو ظاہر ہے کہ لڑکیاں اگرچہ ویسے بھی خوبصورت ہوتی ہیں لیکن جب تک وہ خود کو میک اپ سے سجھا نا لیں انہیں یقین نہیں آتا۔ شادی کے دن برائڈل میک اپ گویا شادی کا ایک لازمی جزو ہے۔ تو آئیے سال 2024 کے پاکستانی برائیڈل میک اپ ٹرینڈز سے متعلق جانتے ہیں۔

آج کل تو ویسے بھی پاکستان میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے لہذا اگر آ کی بھی مستقبل قریب میں شادی ہونے جا رہی ہے اور آپ سال 2024 کے نئے برائڈل ٹرینڈز متعلق جاننا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کے لئے ہی ہے۔ ذیل میں ہم نے سال 2024 کے ٹرینڈنگ برائڈل میک اپ آئیڈیاز کا ذکر کیا ہے۔ 

سال 2024 کے پاکستانی برائیڈل میک اپ ٹرینڈز سے متعلق جانئے

اول۔ نیچرل میک اَپ، ڈارک لپ اِسٹک

مشرقی اور مغربی دونوں طرح کی خواتین میں ہیوی میک اپ کم پسند کیا جانے لگا ہے۔ جدید خواتین لائٹ میک اپ کو پسند کرنے لگی ہیں شاید اس کی ایک وجہ یہ ہو کہ مرد بھی زیادہ میک اپ پسند نہیں کرتے ہیں۔ کچھ سال پہلے نیچرل برائیڈل میک اپ کا ٹرینڈ نا تھا تاہم اب ہوگیا ہے۔ نیچرل برائیڈل میک اپ میں لک آرٹسٹ آنکھوں اور چہرے کا میک اپ لائٹ کرتی ہیں جبکہ لپ اسٹک میں  گہرے شیڈز استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے جسے آپ استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں

یہ بھی پڑھیں | اردو کے ایسے جادوگر الفاظ جو آپ کو اکثر استعمال کرنے چاہیے

یہ بھی پڑھیں | سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں تو ان تجاویز پر عمل کریں

دوم۔ برائیڈل میک اَپ، اسموکی آئی

لڑکیوں کو اس چیز کا علم ہے کہ برائیڈل میک اپ میں آنکھوں کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ آج کل اس حوالے سے اسموکی آئی میک اَپ بھی چل رہا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک  ٹرینڈ بن گیا ہے۔ آج کل اسموکی آئی میک اَپ میں کلرڈگلیٹر، چمکیلی ڈسٹ اورنت نئی اسموکی تکنیک کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے اسموکی میک اپ کا مطلب بلیک آئی شیڈو کا تصور ہوتا تھا لیکن اب ٹرینڈ تبدیل ہوگیا ہے اور اس میں نیلا ، برگنڈی ، کتھئی اور اودی رنگ بھی استعمال ہوتا ہے۔ 

سوم۔ برائیڈل میک اَپ، گلیٹر آئی

گلیٹر آئی میک اس وقت خواتین میں مقبول ترین ٹرینڈ ہے۔ اس میں نارملی گلیٹر آئی میک اَپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اداکارہ آئزہ خان نے بھی شادی اور ولیمے میں گلیٹر آئی میک اَپ کا استعمال کیا تھا۔ اس میں کلرڈ گلیٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی ایک ماہر سیاسی تجزیہ کار اور صحافی ہیں، جو ملکی و بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بے باک اندازِ تحریر اور تفصیلی تجزیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

کوئٹہ کے بہترین 10 اسکول معیاری تعلیم کے لیے

کوئٹہ کے بہترین 10 اسکول معیاری تعلیم کے لیے

ستمبر 15, 2025
10 بہترین جامعات برائے اعلیٰ تعلیم بہاولپور

10 بہترین جامعات برائے اعلیٰ تعلیم بہاولپور

ستمبر 15, 2025
پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں، 30 اگست 2025

پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں، 15 ستمبر 2025

ستمبر 15, 2025
بہاولپور کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

بہاولپور کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

ستمبر 14, 2025
کوئٹہ کے 12 مشہور پارکس – خاندانوں اور فطرت کے دلدادہ افراد کے لیے

کوئٹہ کے 12 مشہور پارکس – خاندانوں اور فطرت کے دلدادہ افراد کے لیے

ستمبر 13, 2025
کوئٹہ کی 10 مشہور خشک میوہ جات کی مارکیٹیں

کوئٹہ کی  10 مشہور خشک میوہ جات کی مارکیٹیں

ستمبر 13, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

کوئٹہ کے بہترین 10 اسکول معیاری تعلیم کے لیے

کوئٹہ کے بہترین 10 اسکول معیاری تعلیم کے لیے

ستمبر 15, 2025
10 بہترین جامعات برائے اعلیٰ تعلیم بہاولپور

10 بہترین جامعات برائے اعلیٰ تعلیم بہاولپور

ستمبر 15, 2025
پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں، 30 اگست 2025

پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں، 15 ستمبر 2025

ستمبر 15, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔