دشمن کی پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن انشاء اللہ وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ ا

 تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لاہور (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میجر حارث کی خیریت دریافت کی۔ 

 واضح رہے کہ میجر حارث حال ہی میں سڑک پر پیش آنے والے ایک واقعے میں زخمی ہوئے تھے جنہیں مسلم لیگ ن کے رہنما سلمان رفیق اور حافظ نعمان کے محافظوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

 آرمی چیف نے میجر حارث کو یقین دلایا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قانون کی بالادستی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں | محمد بن سلمان اور روسی صدر پیوٹن کی کیا گفتگو ہوئی؟ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیریژن افسران اور سابق فوجیوں سے دو الگ الگ سیشنز میں بات چیت کی۔ 

جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاری اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر لاہور کور کی تعریف کی۔ 

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاست کی سالمیت خطرے میں پڑتی ہے اور قیاس آرائیوں اور افواہوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے بروقت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہے۔ 

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے اور فوج اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں اور دوریاں پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حرمین رضا

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔

ہمارا نیوز لیٹر جوائن کریں
تازہ ترین آرٹیکلز، نوکریوں اور تفریحی خبریں ڈائریکٹ اپنے انباکس میں حاصل کریں
یہاں ایک لاکھ ستر ہزار سبسکرائبرز ہیں