خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے زرائع نے بتایا ہے کہ ہفتہ کو خیبر پختونخواہ (کے پی) کے کچھ حصوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) نے تصدیق کی ہے کہ سوات، ہزارہ ڈویژن، صوابی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کی سرحد بتائی جارہی ہے۔ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، ملحقہ علاقوں اور صوبہ خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں | سائرس قاضی کی نئے سیکرٹری خارجہ کے طور پر منظوری
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد اتوار کی صبح مقامی باشندے خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے کھلی جگہ پر بھاگے۔
سوات، پشاور، بٹ گرام، اپر دیر، صوابی، مردان، کوہاٹ کے اضلاع اور خیبرپختونخوا کے ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔