Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

حکومت کا پب جی گیم پر پابندی کا اعلان

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 2, 2020
in تفریحی خبریں – فلم، ڈرامہ، موسیقی اور شوبز اپ ڈیٹس, کھیلوں کی خبریں – کرکٹ، فٹبال، ہاکی اور لائیو اسکورز
pubg-game-ban-pakistan

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم کو عارضی طور پر پاکستان میں بند کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے اپنے باقاعدہ جاری کئے نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ عارضی طور پر پب جی گیم پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

پب جی پر پابندی لگانے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے پاکستان میں پچھلے کئی روز سے خودکشی کرنے کا ٹرینڈ چل نکلا تھا جبکہ پچھلے دنوں لاہور میں ایک نوجوان نے پب جی گیم پر متعلقہ ٹاسک پورا نا ہونے کی بنا پر خودکشی کر تھی اور خودکشی کی لائیو وڈیو بھی ایک لڑکی سے شئیر کی تھی۔

ایسے واقعات پر عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ پب جی گیم پر پابندی عائد کی جائے تاہم پی ٹی اے نے عارضی طور پر اس پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے جو فورا نافذ العمل ہے۔ 

پی ٹی اے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی جانب سے مسلسل شکایات ملنے کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گیم وقت کا ضیاع اور دماغی خرابیوں کا باعث بن رہی ہے۔ صحت اور دماغ دونوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔  انہون نے کہا کہ اس گیم کی وجہ سے اب تک کئی خودکشیاں بھی وہ چکی ہیں جو کہ پابندی کی بھی ایک وجہ ہے۔ عدالت کی جانب سے اس سلسلے میں 9 جولائی کو سماعت کی جائے گی میں پب جی گیم پر پابندی کے حوالے سے آئیندہ کا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  عید الفطر 2024 کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

ادارے کی جانب سے عوام سے آراء لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس متعلق اپنے نوٹیفیکیشن میں ای میل بھی دی گئی ہے جہاں عام لوگ پب جی گیم پر پابندی کے حوالے سے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں نوکریاں آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے شاندار موقع

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں نوکریاں: آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے شاندار موقع

نومبر 13, 2026
راست کیو آر پیمنٹ سبسڈی میں توسیع: ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کا فیصلہ

راست کیو آر پیمنٹ سبسڈی میں توسیع: ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کا فیصلہ

نومبر 13, 2026
پاک آئی ڈی اکاؤنٹ ریکور کرنے کا طریقہ نادرا کی مکمل اور آسان گائیڈ

پاک آئی ڈی اکاؤنٹ ریکور کرنے کا طریقہ: نادرا کی مکمل گائیڈ

نومبر 14, 2026
پاک ترکیہ تجارتی ہدف 5 ارب ڈالر تجارت اور سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ

پاک ترکیہ تجارتی ہدف: 5 ارب ڈالر تجارت اور سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ

نومبر 13, 2026
پنجاب میں بچوں کے دل کی مفت سرجری ہسپتالوں کی فہرست اور طریقہ کار

پنجاب میں بچوں کے دل کی مفت سرجری: ہسپتالوں کی فہرست اور طریقہ کار

نومبر 13, 2026
کیسکو میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے نوکریاں انٹرویو شیڈول جاری

کیسکو میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے نوکریاں: انٹرویو شیڈول جاری

نومبر 13, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.