Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

جموں کشمیر اسٹیٹس پر نظرثانی ہونے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی: وزیر خارجہ

بلال رشید by بلال رشید
مئی 8, 2023
in بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسزغیر قانونی قرار دے دئیے

جموں کشمیر اسٹیٹس پر نظرثانی ہونے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس نہیں لے لیتا۔ 

گوا سے واپسی کے فوراً بعد کراچی ایئرپورٹ پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کا دورہ بھارت کامیاب رہا کیونکہ انہوں نے پاکستان کا بیانیہ پیش کیا اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی نفی کی۔

بلاول بھٹو کا دورہ بھارت 2023

یاد رہے کہ بلاول بھٹو جمعرات کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کونسل آف منسٹر آف فارن میں شرکت کے لیے ہندوستان گئے۔ انہوں نے جمعہ کو آٹھ ملکی بلاک کے اعلیٰ سفارت کاروں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ 

بھارت اور پاکستان کے درمیان متنازعہ مسائل پر بات کرنے پر پابندی کے باوجود، بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ سی ایف ایم میں پاکستانی بیانیہ پیش کرنے میں کامیاب رہے اور بھارتی میڈیا کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی نفی کی۔ 

یہ بھی پڑھیں | نادرا کی آرمی چیف کے اہل خانہ کے ڈیٹا تک رسائی پر کارروائی 

یہ بھی پڑھیں | توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسزغیر قانونی قرار دے دئیے

آر ایس ایس ہر مسلمان کو دہشتگرد قرار دینا چاہتی ہے

وزیر خارجہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس [راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی] نہ صرف ہر پاکستانی کو بلکہ مجھ سمیت ہر مسلمان کو دہشت گرد قرار دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا طورخم بارڈر بند، وجوہات نامعلوم

 انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک تمام مسلمان دہشت گرد ہیں۔ 

بلاول بھٹو نے حیرت کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے ایوان بالا اور ایوان زیریں دونوں میں بی جے پی کا ایک بھی مسلم نمائندہ منتخب نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہم اپنے ہندو امیدواروں کو نہ صرف عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹیں الاٹ کرتے ہیں، بلکہ ہم انہیں کابینہ میں بھی شامل کرتے ہیں۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے بیانیے پر بات کی کہ کس طرح بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیر پر یکطرفہ اقدامات کرکے بین الاقوامی قوانین، کنونشنز اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔  دورے کے دوران مجھے بھارتی میڈیا سے بات کرنے اور اپنا کیس پیش کرنے کا موقع ملا اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی نفی کی۔ مجموعی طور پر، میں اپنا کیس شرکاء کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی امدادی پیکیج

وزیراعظم شہباز شریف کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی خاندانوں کے لیے 12.5 ملین روپے اور گھر کا اعلان

اکتوبر 4, 2026
ایف آئی اے انویسٹرز ریکوری ایکشن

16  شہریوں کے فنڈز کی واپسی، باگسرا سیکورٹیز فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو آفیشل ریفرنس ارسال

اکتوبر 4, 2026
کراچی پورٹ کنٹینرز بلاکیڈ بحران

پی ٹی آئی احتجاج سے کراچی پورٹ پر کنٹینرز بلاکیڈ بحران، راولپنڈی اور اسلام آباد کے راستے بند، امپورٹ پر شدید دباؤ

اکتوبر 4, 2026
مال روڈ سگنل فری پروجیکٹ لاگت

مال روڈ سگنل فری پروجیکٹ، ریس کورس اور چیئرنگ کراس انڈر پاسز کے اخراجات، ایک منصوبہ خارج

اکتوبر 4, 2026
سندھ ہائیکورٹ ایم ڈی کیٹ پٹیشن

ایم ڈی کیٹ 2026 پیپرز کی پوشیدگی کے خلاف طلبہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، میڈیکل کالجوں کے داخلے معطل 

اکتوبر 2, 2026
لاہور ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنس

ٹریفک پولیس کا شہریوں کے لیے تحفہ، ڈرائیونگ لائسنس کارڈ نہ ملنے پر دو ہنگامی ہیلپ لائن نمبرز لائیو

اکتوبر 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی امدادی پیکیج

وزیراعظم شہباز شریف کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی خاندانوں کے لیے 12.5 ملین روپے اور گھر کا اعلان

اکتوبر 4, 2026
ایف آئی اے انویسٹرز ریکوری ایکشن

16  شہریوں کے فنڈز کی واپسی، باگسرا سیکورٹیز فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو آفیشل ریفرنس ارسال

اکتوبر 4, 2026
کراچی پورٹ کنٹینرز بلاکیڈ بحران

پی ٹی آئی احتجاج سے کراچی پورٹ پر کنٹینرز بلاکیڈ بحران، راولپنڈی اور اسلام آباد کے راستے بند، امپورٹ پر شدید دباؤ

اکتوبر 4, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.