اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Icons8 Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبرین
  • کھیل کی خبرین
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبرین
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبرین
  • علاقائی خبرین
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بھارت سے کشیدگی، نیپال نے نیا نقشہ جاری کر دیا

by حرمین رضا
مئی 19, 2020
in اہم خبریں, بین اقوامی خبرین
بھارت سے کشیدگی، نیپال نے نیا نقشہ جاری کر دیا

 مئی 19 2020: (جنرل رپورٹر)  نیپال کی بھارت سے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر نیپال نے ملک کا نیا نقشہ جاری کر دیا, کہا کہ کچھ بھی ہو آباو اجداد کی زمین کی حفاظت کریں گے

تفصیلات کے مطابق بھارت سے سرحدی تنازع پر نیپال کی کئی روز سے کشیدگی جاری ہے-  اس حوالے سے نیپالی کابینہ نے نیا نقشہ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے- زرائع کے مطابق نئے نقشے میں لیپولیکھ, کالا پانی اور لیپمیادرا نیپال کے حصے کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے جس پر تاحال بھارت کا قبضہ ہے

شرائع کے مطابق نیپالی حکومت جلد نیا نقشہ شائع کرنے والی ہے جس میں لیپولیکھ, کالاپانی اور لیمپیادرا کو نیپال کا حصہ دکھایا جائے گا- جبکہ تاحال یہ تمام علاقے بھارت کے زیر اثر ہیں

اس متعلق نیپالی کابینہ کا اجلاس ان کے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوا جس میں وزیر لینڈ مینیجمنٹ نے نئے نقشہ کو منظوری کے لئے پیش کیا

نیپالی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نے کہا تھا ہم اب اپنے آباء و اجداد کی زمینوں کی حفاظت کریں گے- وزیر خارجہ نے تمام رہنماؤں سے درخواست کی کہ اس معاملے کو تحمل سے صبر کے ساتھ دیکھا جائے

نیپال کی مزدور کسان پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ پریم سوال کہتے ہیں کہ نیپالی وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بھارت کی مقبوضہ زمین پر اپنی ریاست کا دعوی نہیں چھوڑیں اور اسے لے کر رہیں گے- یاد رہے کہ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آٹھ مئی کو منسرور روڈ کا آغاز کیا تھا جو لیپولیکھ کے قریب سے ہو کر گزرتا ہے

واضح رہے کہ لیپولیکھ وہ علاقہ ہے جہاں چین انڈیا اور ناپال کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں- انڈیا کے اس قدم کے بعد نیپالی قوم میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ ملک بھر میں بھارت کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں

نیپالی وزیر اعظم نے بھارت کے اس اقدام کے بعد سخت سفارتی احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور کہا ہے کہ یہ زمین نیپال کی ہی تھی اور رہے گی

نیپالی حکومت کا دعوی ہے کہ بھارت نے ان کے علاقے لیپولیکھ میں 22 کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر کی ہے جو غیر قانونی ہے- اسی بنیاد پر کئی وفعہ نیپال بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی بھی ہو چکی ہے

واضح رہے کہ نیپالی حکومت 2019 میں بھی ماہ نومبر میں اسی معاملے میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

harry potter

ہیری پوٹر اسٹار بونی رائٹ نے پہلے بچے کا استقبال کیا

ستمبر 28, 2023
huge explosion

تاشقند ہوائی اڈے پر زور دار دھماکہ، 30 کلومیٹر سے زیادہ تک زلزلے کے جھٹکے

ستمبر 28, 2023
west overly

عنوان: پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے عالمی طاقت کے مقابلے کے درمیان غیرجانبداری کو اجاگر کیا۔

ستمبر 28, 2023
noor mukadam’s

نورمقدم کے والد مجرم کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت چاہتے ہیں۔

ستمبر 28, 2023
lionel messi

عنوان: "لیونل میسی کو سائیڈ لائن کر دیا گیا: یو ایس اوپن کپ کا فائنل فٹ بال آئیکون کے بغیر شروع ہوا”

ستمبر 28, 2023
top indian

دیکھنے کے لیے سرفہرست ہندوستانی ڈرامے۔

ستمبر 28, 2023

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

harry potter

ہیری پوٹر اسٹار بونی رائٹ نے پہلے بچے کا استقبال کیا

ستمبر 28, 2023
huge explosion

تاشقند ہوائی اڈے پر زور دار دھماکہ، 30 کلومیٹر سے زیادہ تک زلزلے کے جھٹکے

ستمبر 28, 2023
west overly

عنوان: پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے عالمی طاقت کے مقابلے کے درمیان غیرجانبداری کو اجاگر کیا۔

ستمبر 28, 2023

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Icons8 Tiktok

Add New Playlist