اپریل 25 2020: (جنرل رپورٹر) بلوچستان کی رہائشی پاکستانی طالبہ کو امریکہ میں بڑا اعزا مل گیا
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ جس کا نام فاطمہ کنزانی ہے دو سال کے لئے نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے امریکن انسٹیٹیوٹ برائے آرکیٹیکچر مین ہیٹن چیپٹر کی صدر منتخب ہو گئی ہیں
یہ پہلی بار ہوا ہے کہ امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکچر میں کسی پاکستانی طالب علم لو یہ اعزاز ملا ہو
پاکستانی طالبہ فاطمہ کرمانی کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا- ایسے ہی ہونہار طالب علم پاکستان کا سرمایہ اور فخر ہیں
زرائع کے مطابق فاطمہ کنزانی اگلے دو سال تک امریکن انسٹیٹیوٹ برائے آرکیٹیکچر میں صدر کے طور پر فرائض انجام دیں گی
فاطمہ کنزانی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینٹر (ریٹائرڈ) امان اللہ کنزانی کی صاحبزادی ہیں جو یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں-یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی یہ فاطمہ کنزانی نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی سٹوڈنٹ ہیں اور گورنمنٹ ایسوسی ایشنکی نائب صدر بھی ہیں
ان کے مزید کوائف اور تفصیلات متصل سی وی میں دیکھ سکتے ہیں