اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

بلوچستان نیشنل پارٹی کی حکومت سے علیحدگی

بلال رشید by بلال رشید
جون 18, 2020
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں, علاقائی خبریں, قومی نیوز
بلوچستان نیشنل پارٹی کی حکومت سے علیحدگی

جون 18 2020: (جنرل رپورٹر)  اختر مینگل کی بلوچستان نیشنل پارٹی نے حکومتی برسر اقتدار پارٹی تحریک انصاف سے راستے جدا کر لئے- کہا کہ دو سال ہو گئے کسی ایک وعدے پر عمل درآمد نہیں کیا- کہتے ہیں دو سال کے طویل عرصے تک انتظار کرتے رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدوں پر پورا اترے پر مگر نا تو لاپتہ افراد کے مسئلہ پر انہوں نے کچھ کیا نا ہی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروا سکے لہذا حکومتی اتحاد کو الوداع کہہ رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے بدھ کے روز قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے وہ ہاتھ سے نکل رہا ہے– آپ کو جو حساب کرنا ہے کر لیں- ہمیں ملک کی ایک کالونی نہیں بلکہ اس کا حصہ سمجھا جائے- پیش کیا جانے والا بجٹ سب کا دوست ہو سکتا ہے مگر غریب دوست ہرگز نہیں

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ لگتا ہے حکمران جماعت کو اب ہماری ضرورت نہیں رہی لہذا پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی جائے سو ہم علیحدہ ہو رہے ہیں

ایوان میں موجود رہیں گے- بلوچستان کا مسئلہ بہت سیرئیس ہے خدا کے لئے بلوچستان کو ساتھ لے کر چلیں اور معاہدوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے-  ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے گلہ نہیں کر رہے- ہم نے ہر موقع پر انہیں اسمبلی میں ووٹ دیا- ہمیں جن معاملات میں اختلاف ہے وہ بہت سیرئیس ہیں

یہ بھی پڑھیں:  اینکر پرسن صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے خلاف 9 مئی کو توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی جانب سے کہا گیا کہ بار بار اعلان ہو رہے ہیں کہ عوام دوست بجٹ جبکہ ایسا نہیں ہے- انہوں نے کہا یہ بجٹ ملٹری دوست تو ہو سکتا ہےامیر دوست بھی ہو سکتا ہے یا باقی سب کا دوست ہو سکتا ہے لیکن یہ غریب دوست نہیں ہے-  اس میں کچھ امیر کے لئے ہے- نا صحت کی بات ہے نا تعلیم کی- یہاں تو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے- صوبوں میں جو این ایف سی کا حصہ تھا اسے بھی کم کر دیا گیا ہے- مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

نادرا موبائل رجسٹریشن وینز

نادرا موبائل رجسٹریشن وینز: نیا شیڈول 2026 جاری

اپریل 5, 2026
کراچی میٹرک امتحانات

کیا کراچی میٹرک امتحانات 2026 ملتوی کر دیے جائیں گے؟

اپریل 5, 2026
سود سے پاک کریڈٹ رسک شیئرنگ پروڈکٹ

پاکستان نے پہلے سود سے پاک کریڈٹ رسک شیئرنگ پروڈکٹ کی منظوری دے دی

اپریل 5, 2026
سیمسنگ سمارٹ ٹی وی فری اپ گریڈ

اپنے سیمسنگ سمارٹ ٹی وی پر فری اپ گریڈ (Google Cast) کیسے حاصل کریں؟

اپریل 5, 2026
پاکستان میں کارپوریٹ کریڈٹ کارڈز

بینک پاکستان میں کارپوریٹ کریڈٹ کارڈز جاری کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

اپریل 5, 2026
Qehwa AI

قہوہ اے آئی (Qehwa AI): دنیا کا پہلا پشتو اے آئی ایل ایل ایم (LLM) اور چیٹ بوٹ

اپریل 5, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

نادرا موبائل رجسٹریشن وینز

نادرا موبائل رجسٹریشن وینز: نیا شیڈول 2026 جاری

اپریل 5, 2026
کراچی میٹرک امتحانات

کیا کراچی میٹرک امتحانات 2026 ملتوی کر دیے جائیں گے؟

اپریل 5, 2026
سود سے پاک کریڈٹ رسک شیئرنگ پروڈکٹ

پاکستان نے پہلے سود سے پاک کریڈٹ رسک شیئرنگ پروڈکٹ کی منظوری دے دی

اپریل 5, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔