اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بورڈ کے طالب علموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

بلال رشید by بلال رشید
مئی 16, 2020
in اہم خبریں, تعلیم, علاقائی خبریں, قومی نیوز
بورڈ کے طالب علموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

 مئی 15 2020: (جنرل رپورٹر)  میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈز کے طالب علموں کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے-  وفاق اور صوبائی وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیر امتحان کے بورڈ طلباء کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق اس سال نویں اور گیارہویں کے امتحانات نہیں ہوں گے مزید برآں یہ کہ دسویں اور بارہویں کے طلباء پچھلی کلاسز کی بنیاد پر میٹرک اور انٹر پاس کر دئیے جائیں گے- پروموٹ ہونے والے بچوں کو 3% اضافی نمبر دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اس فیصلے کا اطلاق تمام بورڈز پہ ہو گا- وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے ک چار قسم کے طالب علم ستمبر میں خصوصی امتحان دے سکیں گے- تین سے سبجیکٹس میں فیل ہونے والے, پرعموشن سسٹم سے غیر مطمئن جو سمجھتے ہیں کہ وہ ویسے زیادہ نمبر لے سکتے تھے, چند مضامین میں فیل ہونے والے اور کمپوزٹ امتحان دینے والے شامل ہیں

وزیر تعلیم نے کہا کہ 40 لاکھ بچوں نے اس سال بورڈز کے امتحانات دینے تھے سو اتنا رسک نہیں لے سکتے کہ سب سے پرچے لئے جا سکیں

وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحان کسی صورت نہیں ہوں گے اس کیٹیگیری میں آنے والے طالب علم صرف دسویں اور 12ویں کا امتحان دیں گے اور اسی بنیاد پر ان کے پچھلے نمبر بھی لگائے جائیں گے

زرائع کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں یہ سب متفقہ طور پر فیصلے کئے گئے

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب کالج واقعہ: لڑکی کی جعلی ماں بن کر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر گرفتار

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ حتمی فیصلہ کر لیا ہے امتحانات نہیں لیں گے لیکن اس کے لئے ہمیں قانون بدلنا ہو گا- امتحانی بورڈ کے موجودہ قانون میں لکھا ہے کہ بغیر امتحان بچوں کو پروموٹ نہیں کر سکتے

اجلاس میں بورڈز کے طالب علموں کو پروموٹ کرنے پر متفقہ پالیسی بنائی گئی- بعد از اجلاس وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نویں اور گیارہویں کے تمام طالب علموں کو پروموٹ کر دیا گیا ہے- جو طالب علموں چالیس فیصد مضامین میں فیل  ہیں انہیں بھی پاسنگ پمارکس دے دئیے جائیں گے

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ چونکہ نویں کے مقابلے میں دسویں جماعت کا رزلٹ بہتر ہوتا ہے اس لئے دسویں جماعت کھ طالب علموں کو تین فیصد اضافی نمبر دئیے جائیں گے

چار کیٹیگریز کے اسپیشل امتحان متعلق وزیر تعلیم نے کہا کہ جو لوگ اسپیشل امتحان دینا چاہتے ہیں وہ یکم جولائی تک اپنے بورڈ میں اطلاع دیں

دوسری جانب وزیر تعلیم نے یونیورسٹیز کے فیصلے کا اختیار ایچ ای سی کو دیا تھا جبکہ ایچ ای سی نے گزشتہ روز تمام یونیورسٹیز کو آن لائن امتِان لینے کی ہدایات کر دی ہیں- ایچ ای سی نے کہا ہے کہ یکم جون سے کلاسز کا آغاز کریں اور یکم ستمبر سے آن لائن امتحانات شروع کرنے ہوں گے

ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو خبردار کیا ہے کہ امتحانات لئے بغیر کسی طالب علم کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

نومبر 23, 2025
پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

نومبر 22, 2025
ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

نومبر 22, 2025
2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

نومبر 22, 2025
ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ اور مقام کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ اور مقام کا اعلان

نومبر 22, 2025
BISE لاہور میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

BISE لاہور میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

نومبر 20, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

نومبر 23, 2025
پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

نومبر 22, 2025
ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

نومبر 22, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔