بجٹ 2023-24: تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟
حکومت نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کا اعلان وفاقی وزیر نے اپنی بجٹ تقریر میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا اطلاق ایڈہاک الاؤنس کے طور پر ہوگا جب کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ حکومت نے پنشن میں بھی 17.5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پنشن کی کم از کم رقم 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پرویز الٰہی کو نیب کی نئی تحقیقات کا سامنا
اسی طرح ای او بی آئی کی پنشن 8500 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
مزید برآں، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں کم از کم اجرت کو 25 ہزار روپے سے بڑھا کر 32 ہزار روپے سے بڑھا دیا گیا ہے