Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بارش کے امکان کے باوجود بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کے لیے اضافی دن کیوں نہیں رکھا گیا؟

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 27, 2024
in پاکستان کرکٹ کی تازہ خبریں – میچ، سیریز اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس, کھیلوں کی خبریں – کرکٹ، فٹبال، ہاکی اور لائیو اسکورز
t20 world cup india vs england head to head and overall stats lg

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے بعد سیمی فائنل میچز کا آغاز ہو چکا ہے۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا اسٹیڈیم میں ہوا، جس میں جنوبی افریقا نے فتح حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب دوسرا سیمی فائنل گیانا میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز میں ان دنوں بارش کی پیش گوئی ہے اور خدشہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھی بارش اپنا اثر دکھا سکتی ہے۔ اس حوالے سے آئی سی سی نے دونوں سیمی فائنلز کے لیے الگ الگ رولز بنائے ہیں۔

اگر بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں بارش ہوئی تو اس سیمی فائنل کے لیے کوئی اضافی دن نہیں رکھا گیا ہے۔ اگر یہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تو بھارت بغیر کھیلے فائنل میں پہنچ جائے گا اور جنوبی افریقا کے مقابلے میں کھیلے گا۔

بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے کے بجائے 250 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔ البتہ، میچ منسوخ ہونے کی صورت میں بھارت سپر 8 مرحلے کے گروپ ون میں اپنی پہلی پوزیشن کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے گا۔ گروپ 1 میں بھارت نے مسلسل تین میچز میں کامیابی حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جبکہ انگلینڈ گروپ 2 میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔

پہلے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے اور دوسرے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے نہ ہونے کی بڑی وجہ دونوں میچوں کے اوقات ہیں۔ پہلا سیمی فائنل ڈے نائٹ میچ تھا جو 26 جون کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوا، جبکہ گیانا میں بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل ڈے میچ ہے جو 27 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران نے بحرین کے شاہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

28 جون کا دن فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے سفر کے لیے مختص ہے جو 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ اس لیے 27 جون کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ اسی دن مکمل کرنا پڑے گا اور اس لیے آئی سی سی نے اس سیمی فائنل کے لیے 250 منٹ کا اضافی وقت مختص کیا ہے۔

گیانا میں 27 جون کو صبح سے لے کر شام چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اضافی وقت میں میچ مکمل ہو جائے گا۔ تاہم، اگر بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو سپر 8 مرحلے کی ٹاپ پوزیشن والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی اور جنوبی افریقا کا مقابلہ کرے گی۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ہونڈا ایچ آر وی ہائبرڈ کی نئی قیمت

ہونڈا ایچ آر وی ہائبرڈ کی نئی قیمت: ہونڈا اٹلس کا آٹوموبائل مارکیٹ میں بڑا اضافہ 

جولائی 12, 2026
ساؤتھ ایئر ٹکٹ کی قیمتیں

ساؤتھ ایئر ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آ گئیں: کراچی سے اسلام آباد پرواز کا شیڈول اور تفصیلات

جولائی 12, 2026
ڈبلیو بی آئی سی ٹرینرز بھرتی مہم 2026

ڈبلیو بی آئی سی ٹرینرز بھرتی مہم 2026: اہلیت اور درخواست کا مکمل طریقہ کار

جولائی 12, 2026
کے ایم یو ڈائیگنوسٹک لیب انٹرنشپ 2026

کے ایم یو ڈائیگنوسٹک لیب انٹرنشپ 2026: اہلیت اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

جولائی 12, 2026
ایران اور عراق زائرین نیا بکنگ سسٹم

ایران اور عراق زائرین نیا بکنگ سسٹم: حکومتِ پاکستان کا نیا سفری طریقہ کار

جولائی 12, 2026
ریسکیو 1122 نوکریاں 2026

ریسکیو 1122 نوکریاں 2026: اہلیت کا معیار اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار

جولائی 12, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ہونڈا ایچ آر وی ہائبرڈ کی نئی قیمت

ہونڈا ایچ آر وی ہائبرڈ کی نئی قیمت: ہونڈا اٹلس کا آٹوموبائل مارکیٹ میں بڑا اضافہ 

جولائی 12, 2026
ساؤتھ ایئر ٹکٹ کی قیمتیں

ساؤتھ ایئر ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آ گئیں: کراچی سے اسلام آباد پرواز کا شیڈول اور تفصیلات

جولائی 12, 2026
ڈبلیو بی آئی سی ٹرینرز بھرتی مہم 2026

ڈبلیو بی آئی سی ٹرینرز بھرتی مہم 2026: اہلیت اور درخواست کا مکمل طریقہ کار

جولائی 12, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.