آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے پاکستان میچز منسوخی کے بعد کہا ہے کہ اگر یہی صورتحال بھارت کی ہوتی تو کوئی بھی منع نا کرنا کیونکہ ’’ پیسے بولتا ہے ‘‘۔
آسٹریلیوی بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیموں کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دورے منسوخ کرنا نسبتا آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی کچھ بھارت کے لئے ہوتا تو کچھ منسوخ نا ہوتا کیونکہ ’’ پیسہ بولتا ہے ‘‘۔
ان کے یہ تبصرے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے حالیہ دورہ پاکستان سے دستبرداری کے بعد سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | میرا مقصد فوج کے خلاف بات کرنا نہیں تھا، حامد میر نے رجوع کر لیا
یاد رہے کہ راولپنڈی میں پہلا ون ڈے شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل نیوزی لینڈ نے سیکورٹی الرٹ کو جواز بنا کر پاکستان سے میچ منسوخ کر دیا اور وطن واپس چلے گئے۔
کچھ دن بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا لیکن اس معاملے میں سیکورٹی کو بڑی وجہ نہیں قرا دیا۔
ای سی بی نے کہا کہ تمام حالیہ پیش رفتوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت انخلا کے پیچھے ایک اہم وجہ ہے۔ خواجہ نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ کھلاڑیوں اور تنظیموں کے لیے پاکستان کو نا کہنا بہت آسان ہے کیونکہ یہ پاکستان ہے۔ میرے خیال میں اگر بنگلہ دیش ہوتا تو یہی بات لاگو ہوتی۔ لیکن کوئی بھی ہندوستان کو نا نہیں کہے گا ، اگرچہ سیم صورتحال ہو۔
یہ سب پیسے کی بات ہے جسے ہم سب جانتے ہیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حالیہ ایڈیشنز میں کھیلنے والے کھلاڑی خواجہ عثمان نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں تھی کہ ٹیمیں پاکستان کا سفر نا کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ٹورنامنٹس کے ذریعے بار بار یہ ثابت کرتے رہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے ایک محفوظ جگہ ہیں۔