Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

امارات ریڈ کریسنٹ کی پاکستان میں ہزاروں افطار باکسز کی تقسیم

عدیل حسن by عدیل حسن
مارچ 3, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی خبریں – ویزا، روزگار اور تازہ اپ ڈیٹس
امارات ریڈ کریسنٹ کی پاکستان میں ہزاروں افطار باکسز کی تقسیم

اماراتی ہلالِ احمر (امارات ریڈ کریسنٹ) نے رمضان المبارک کے دوران پاکستان کے صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ہزاروں افطار باکسز تقسیم کئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے نے اس اقدام کو انسانی ہمدردی اور غربت کے شکار پاکستانیوں میں خوشی بانٹنے کا حصہ قرار دیا ہے۔

امارات ریڈ کریسنٹ ہر سال پاکستان میں رمضان کے دوران افطار باکسز تقسیم کرتا ہے تاکہ مستحق افراد بھی افطار کر سکیں۔ اس اقدام کا مقصد  غریب افراد کی مدد کرنا ہے۔

دیہی علاقوں میں امارات ریڈ کریسنٹ کی امدادی سرگرمیاں

متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کے مطابق، اماراتی ہلال احمر نے اس سال بھی پاکستان کے دیہی علاقوں، خاص طور پر سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں، ہزاروں افطار باکسز تقسیم کیے ہیں۔

قونصل خانے کے ایک بیان میں کہا گیا:

“روزہ دار افراد روزانہ ہزاروں کی تعداد میں اماراتی ہلالِ احمر کے افطار دسترخوان منصوبے سے مستفید ہو رہے ہیں۔ یہ منصوبہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک پہنچا جا سکے۔”

قونصل خانے کے مطابق، ہلال احمر کی اولین ترجیح یہ ہے کہ افطار باکسز کو اعلیٰ ترین معیارات اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا جائے تاکہ روزہ داروں کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔

مستحقین کے چہروں پر خوشی بکھیرنے کا عزم

اماراتی ہلالِ احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت عتیق الریمیثی نے اس موقع پر کہا:

“دوسروں کے چہروں پر خوشی بکھیرنا دلی سکون اور اطمینان کا باعث بنتا ہے۔ رمضان سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ محبت، عید الفطر کی خوشیوں کو دوگنا کر دے گا۔”

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں بینک چارجز 2026: یکم جون سے ڈیجیٹل فیس اور اکاؤنٹ لمٹ کا نیا شیڈول نافذ

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایس سی او اجلاسوں کی میزبانی

ایس سی او اجلاسوں کی میزبانی: پاکستان کا شاندار انعقاد کے لیے مکمل عزم، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اہم ہدایات

اگست 19, 2026
یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج عبوری فہرست

یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج عبوری فہرست میں توسیع: پاکستان کے 12 نئے تاریخی مقامات عالمی شناخت کے لیے نامزد

اگست 19, 2026
آسان تاجر ایپ کی خصوصیات

آسان تاجر ایپ کی خصوصیات: ایف بی آر نے ریٹیلرز کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرا دی

اگست 19, 2026
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی علاج

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی علاج: وفاقی حکومت کا پرائیویٹ اسپتال منتقلی کے خلاف ریویو پٹیشن دائر کرنے کا اعلان

اگست 19, 2026
پاک بھارت ہاکی میچ 2026

پاک بھارت ہاکی میچ 2026: ہاکی ورلڈ کپ میں آج روایتی حریفوں کا بڑا ٹکرائو،

اگست 19, 2026
پاک بھارت ہاکی میچ 2026

چترال گول نیشنل پارک میں خواتین کی تنظیمیں قائم: ماحولیات اور وائلڈ لائف کے تحفظ کا تاریخی آغاز

اگست 19, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایس سی او اجلاسوں کی میزبانی

ایس سی او اجلاسوں کی میزبانی: پاکستان کا شاندار انعقاد کے لیے مکمل عزم، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اہم ہدایات

اگست 19, 2026
یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج عبوری فہرست

یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج عبوری فہرست میں توسیع: پاکستان کے 12 نئے تاریخی مقامات عالمی شناخت کے لیے نامزد

اگست 19, 2026
آسان تاجر ایپ کی خصوصیات

آسان تاجر ایپ کی خصوصیات: ایف بی آر نے ریٹیلرز کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرا دی

اگست 19, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.