الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کی سینیٹر شپ بحال کر دی

فیصل واوڈا کی سینیٹر شپ بحال

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی جیت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے تاہم فیصل واوڈا کو سینیٹ کی نشست پر بحال کر دیا ہے۔

 الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف کی آزاد جموں کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں برتری

یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی  رہنما شہباز گل ہسپتال داخل ہو گئے

فیصل واڈا کے سینیٹر منتخب

سندھ کی جنرل نشست پر فیصل واڈا کے سینیٹر منتخب ہونے کا 10 مارچ 2021 کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا گیا ہے۔

 بحالی کے بعد فیصل واوڈا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو سکیں گے۔ 

 الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر الیکشن ہوگا۔ 

ثاقب شیخ

ثاقب شیخ فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے ایک ریسرچ فیلو ہیں، جو واشنگٹن میں قائم، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر توجہ مرکوز کرنے والا غیر جانبدارانہ تحقیقی ادارہ ہے۔