اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کو غیر شرعی قرار دے دیا

ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 غیر شرعی قرار

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔

 اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حقیقی ٹرانسجینڈر افراد کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا اور تجویز دی گئی کہ خواجہ سراؤں سے متعلق موجودہ ایکٹ کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنائی جائے۔

کمیٹی جامع قانون سازی کرے گی

 بیان کے مطابق کمیٹی خواجہ سراؤں کے حوالے سے موجودہ قانون کا تفصیلی جائزہ لے کر اس معاملے کے ہر پہلو کو سامنے رکھ کر جامع قانون سازی کرے گی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر موجودہ ایکٹ میں کئی دفعات شرعی اصولوں سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔ اس سے نئے سماجی مسائل پیدا ہوں گے۔  نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔