Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

اسامہ ستی قتل کیس: پولیس نے سزائے موت کو چیلنج کر دیا

ذیشان خان by ذیشان خان
فروری 13, 2023
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
اسامہ ستی قتل کیس: پولیس نے سزائے موت کو چیلنج کر دیا

اسامہ ستی کیس پر سزائے موت

پولیس نے اسامہ ستی کیس پر سزائے موت کو چیلنج کر دیا

 اسامہ ستی کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے دو پولیس اہلکاروں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی۔

وکیل زاہد اللہ عدالت میں پیش

 درخواست گزار افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کی جانب سے وکیل زاہد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سزائے موت کو کالعدم قرار دینے کی استدعا

درخواست میں پولیس اہلکاروں احمد اور مصطفیٰ کی سزائے موت کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ استدعا ہے کہ سزا یافتہ پولیس اہلکاروں کو بری کیا جائے۔ 

پولیس افسران کی اپیل پر نوٹس جاری

 آج کیس کی سماعت کے بعد دونوں پولیس افسران کی اپیل پر نوٹس جاری کیے گئے اور عدالت نے کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔ 

سیشن عدالت نے ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے

گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس میں ملزمان افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کو سزائے موت اور تین دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ 

.یہ بھی پڑھیں | لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکم

.یہ بھی پڑھیں | جنرل باجوہ کا پی ٹی آئی حکومت گرانے کا اعتراف

یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کو 25 سال کی جیل ہو سکتی ہے، فواد چوہدری

عدالت نے افتخار اور محمد کو سزائے موت

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کیس سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جس کے مطابق عدالت نے افتخار اور محمد کو سزائے موت اور 11 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔ 

 واضح رہے کہ اسامہ ستی کیس کی سماعت دو سال اور ایک ماہ تک جاری رہی جس میں افتخار احمد، محمد مصطفیٰ، سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ 

سابق سیکرٹری ہائی کورٹ

مقدمے میں نامزد ملزمان انسداد دہشت گردی پولیس کے اہلکار ہیں جبکہ سابق سیکرٹری ہائی کورٹ بار راجہ فیصل یونس قتل کیس میں مدعی کے وکیل ہیں۔ 

اسامہ ستی کے قتل کا واقعہ

یاد رہے کہ 2 جنوری 2021 کو صبح 2 بجے کے قریب اسامہ اپنے دوست کو سیکٹر ایچ-11 میں چھوڑنے گیا تھا۔ جب وہ واپس آ رہے تھے تو پولیس اہلکاروں نے سرینگر ہائی وے کے سیکٹر جی10 میں ان کی گاڑی کو روکا اور چاروں طرف سے ان پر فائرنگ کی۔ 

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی

 تین ماہ بعد اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کو ختم کرتے ہوئے کیس کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو بھیج دیا تھا۔ 

 یہ فیصلہ اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواستوں پر سنایا۔ تاہم عدالت نے ملزم اے ٹی ایس افسر مدثر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی: 1 لاکھ پر کتنا ملے گا؟

جولائی 20, 2026
ٹویوٹا پاکستان جولائی 2026 آفر

ٹویوٹا پاکستان جولائی 2026 آفر سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ: مکمل تفصیلات

جولائی 20, 2026
عمرہ ویزا میل واؤچر

عمرہ ویزا میں شامل نسک میل واؤچر کا استعمال کیسے کریں؟ 

جولائی 20, 2026
بٹگرام چیئر لفٹ حادثہ فلم

بٹگرام چیئر لفٹ حادثہ فلم: ہینگنگ بائے اے وائر کی مکمل کہانی

جولائی 20, 2026
سانجھی سبزی اسکیم

سستی نہیں مفت سبزی، سانجھی سبزی اسکیم: پنجاب حکومت کا مہنگائی کے خلاف انقلابی اقدام

جولائی 18, 2026
سندھ فری سولر اسکیم

سندھ میں مفت سولر پینل کیسے حاصل کریں؟ اہلیت اور اضلاع کی مکمل تفصیلات 

جولائی 18, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی: 1 لاکھ پر کتنا ملے گا؟

جولائی 20, 2026
ٹویوٹا پاکستان جولائی 2026 آفر

ٹویوٹا پاکستان جولائی 2026 آفر سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ: مکمل تفصیلات

جولائی 20, 2026
عمرہ ویزا میل واؤچر

عمرہ ویزا میں شامل نسک میل واؤچر کا استعمال کیسے کریں؟ 

جولائی 20, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.