مشہور زمانہ ترک ڈرامہ کے مشہور زمانہ اداکار ارتغرل غازی جن کا اصل نام سنگین آلتان ہے، پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ارتغرل غازی کی شخصیت کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
زرائع کے مطابق ارتغرل غازی اپنے پاکستان میں قیام کے دوران مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
ارتغرل غازی جن کا اصل نام سنگین آلتان ہے، ان کے دورہ پاکستان کو اس حوالے سے بھی اہمیت حاصل ہے کہ ارتغرل غازی نامی ترکش ڈرامے کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اردو زبان میں ڈب کر کے قومی چینل پر چلایا گیا تھا جس کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے اس ڈرامے کو بےحد پسند کیا گیا اور لوگ ڈرامے کے کرداروں کے فین ہو گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اتغرل غازی کے دورہ پاکستان سے ترکی اور پاکستان کے درمیان مزید ثوافتی تعلقات میں وسعت پیدا ہو گی جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ پروڈکشنز پر مشتمل معیاری ڈرامے اور فلمیں بنانے کے مواقع ہیدا ہو سکیں۔
یاد ریے کہ ترک ڈرامے ارتغرل غازی نے پاکستان میں ڈراموں کی مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے اور نوجوان نسل نے اس ڈرامے کو انتہائی شوق سے دیکھا اعور بہت طویل ہونے کے باوجود اکتاہٹ محسوس نہیں کی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس ڈرامے کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ جہاں اس ڈرامے کی مقبولیت ہوئی وہیں ڈرانے میں کام کرنے والے اداکاروں کی بھی پاکستانی عوام فین ہو گئی جس میں سرفہرست ارتغرل غازی اور حلیمہ سعدیہ کے کردار ادا کرنے والے اداکار ہیں۔
گزشتہ روز ارتغرل غازی نامی کردار سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ کو پاکستانی لوگ بہت پسند کرتے ہیں تو اگر آپ پاکستانی سیاست میں حصہ لیں تو اچھی کامیابی مل سکتی ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سیاست سیاستدانوں کا ہی کام ہے نا کہ اداکاروں کا۔ البتہ انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی پاکستان سے شدید محبت کرتے ہیں۔