اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

اداکارہ میرا کی فنکاروں کو مالی معاونت دینے کے لئے درخواست

حرا خلیل by حرا خلیل
جولائی 22, 2020
in تفریح
میرا

اداکارہ میرا کی جانب سے الحمرا آرٹس کونسل میں درخواست دی گئی ہے کہ اداکاروں کی ان حالات میں مالی معاونت کی جائے اور انہیں سپورٹ کیا جائے۔ 

اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری رہائش ڈی ایچ اے میں ہے اور سات افراد زیر کفالت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہا کہ ان کی عمر 42 سال اور تجربہ 25 سال ہے۔

مختلف معاملات کے بعد اب اداکارہ میرا سخت مالی مشکلات کا شکار ہو گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے مالی معاونت کے لئے الحمرا آرٹس کونسل میں درخواست بھی دے دی ہے اور اپیل کی ہے فوری طور پر اس حوالے سے امداد کی جائے۔

میرا نے کہا ہے انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل کا امدادی فارم فل کر کے جمع کروایا ہے جس میں ڈی ایچ اے مین گھر اور خاندان کے سات افراد کا زیر کفالت ہونا لکھا ہے۔ اس فل کئے جانے والے امدادی فارم میں اداکارہ میرا نے اپنی عمر 42 سال اور تجربہ 25 سال کا بتایا ہے۔

واضح رہے کہ الحمرا آرٹس کونسل کی جانب سے ضرورت مند اداکاروں کو ماہانہ 5 ہزار روپیہ دیا جاتا ہے جو کہ سپورٹ فنڈ سے ادا ہوتا ہے جبکہ اداکارہ میرا نے گزشتہ چند روز قبل یہ دعوی کیا تھا کہ وہ سخت مالی بحران کا شکار ہیں اور ان کی مدد کی جائے۔

زرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے کسی قریبی دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دبئی والے گھر کی مکمل قسطیں بھی نہیں دی ہیں اور اس سلسلے میں انہیں ڈر ہے کہ کہیں وہ گھر ان سے چھین نا لیا جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں انہیں کچھ ہی روز میں نوٹس بھی موصول ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  مومنہ مستحسن علیزے شاہ کے دفاع میں سامنے آ گئیں

یاد رہے کہ اس سے پہلے اداکارہ میرا نے نیویارک سے جاری ایک وڈیو پیغام میں خود کو کمرے میں بند ظاہر کیا تھا اور وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی جبکہ حقیقت حال کچھ اور ہی نکلی تھی اور اداکارہ میرا وہاں ایسے کسی مسئلے کا شکار نہیں تھیں۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

وزیر اعظم اپنا گھر اسکیم

وزیر اعظم اپنا گھر اسکیم: گھر کی ملکیت کے خواب کو حقیقت میں بدلنا

اپریل 30, 2026
ایم ٹیگ ڈیجیٹل

41 ٹول پلازہ مکمل ڈیجیٹل: جون کی ڈیڈ لائن سے پہلے اپنا ایم ٹیگ (M-Tag) کیسے ڈیجیٹل کروائیں؟

اپریل 30, 2026
سرچ انجن ٹک ٹاک

 پاکستان میں بطور سرچ انجن ٹک ٹاک کا استعمال کیوں کامیاب ہو رہا ہے؟

اپریل 30, 2026
پاکستان کی عوامی تعطیلات مئی 2026

مئی 2026 میں پاکستان کی عوامی تعطیلات: طویل ویک اینڈز اور چھٹیوں کی مکمل فہرست 

اپریل 30, 2026
مرّی میں دفعہ 144 نافذ

مری میں دفعہ 144 کا نفاذ: ہائی سیکیورٹی الرٹ اور سیاحوں کے لیے اہم معلومات

اپریل 30, 2026
مٹی دے باوے پریمیئر کی تاریخ

مٹی دے باوے پریمیئر کی تاریخ: میگا لانچ کب متوقع ہے؟

اپریل 30, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

وزیر اعظم اپنا گھر اسکیم

وزیر اعظم اپنا گھر اسکیم: گھر کی ملکیت کے خواب کو حقیقت میں بدلنا

اپریل 30, 2026
ایم ٹیگ ڈیجیٹل

41 ٹول پلازہ مکمل ڈیجیٹل: جون کی ڈیڈ لائن سے پہلے اپنا ایم ٹیگ (M-Tag) کیسے ڈیجیٹل کروائیں؟

اپریل 30, 2026
سرچ انجن ٹک ٹاک

 پاکستان میں بطور سرچ انجن ٹک ٹاک کا استعمال کیوں کامیاب ہو رہا ہے؟

اپریل 30, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔