یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے 76 ہزار میٹرک ٹن چینی کے آرڈر جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ چینی کے یہ دئیے جانے والے پرچیز آرڈر ایک ہی دن میں کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی دستیواز میں لکھا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 5 ارب روپے سے زائد کے پرچیز آرڈر جاری کئے ہیں۔ یہ چینی چار شوگر ملز سے ایک ہی ریٹ پر خریدی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق شوگر ملز سے 78 روپے 33 پیسے کے ریٹ پر چینی خریدی گئی ہے اور شوگر ملز سے 62 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی کو خریدنے کے آرڈر دئیے گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق شوگر ملز سے چینی لئے جانے کے 4 ارب سے زائد کے پرچیز آرڈرز جاری کئے گئے ہیں جبکہ شوگر ملز کی جانب سے جہانگیر ترین سے سستی چینی کی خریداری کے بھی آرڈر دئیے گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق دستاویزات میں تحریر ہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے 67 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی خرید کی گئی ہے۔ مزید برآں یہ کہ جہانگیز ترین کی شوگر ملز سے 14 ہزار 28 میٹرک ٹن چینی خریدنے کے پرچیز آرڈر بھی دے دئیے گئے ہیں۔