اگر آپ یونان کی خوبصورت سرزمین دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو شینگن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ یہ ویزا آپ کو شینگن زون کے اندر 90 دن تک آزادانہ سفر کی اجازت دیتا ہے، بشرطیکہ آپ 180 دن کی مدت میں اس سے زیادہ قیام نہ کریں۔
شینگن ویزا کے لیے درکار دستاویزات
یونان کے لیے شینگن ویزا حاصل کرنے کے لیے آپ کو چند ضروری دستاویزات فراہم کرنی ہوں گی:
• مکمل شدہ ویزا درخواست فارم۔
• ایسا پاسپورٹ جس میں کم از کم دو خالی صفحات ہوں اور جو گزشتہ دس سال کے اندر جاری کیا گیا ہو۔
• حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر۔
• انگلیوں کے نشان (اگر پہلے سے ویزا انفارمیشن سسٹم میں رجسٹر نہیں)۔
مالی ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے
ہر پاکستانی درخواست گزار کے لیے ایک اہم شرط یہ ہے کہ وہ اپنے مالی وسائل کا ثبوت فراہم کرے جس سے یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ یونان میں قیام کے دوران اپنے اخراجات برداشت کر سکتا ہے۔ اس کے لیے گزشتہ تین ماہ کے بینک اور کریڈٹ کارڈ اسٹیٹمنٹس پیش کرنا ضروری ہے۔
مالی ضروریات
بینک اسٹیٹمنٹ کے لیے روزانہ کم از کم €50 کی رقم دکھانا ضروری ہے۔ اگر آپ 30 دن کا قیام کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو تقریباً €1,500 یا پاکستانی روپوں میں تقریباً 4,37,805 روپے دکھانے ہوں گے (17 دسمبر 2024 کے مطابق شرح تبادلہ)۔
سفر کے دوران میڈیکل انشورنس
سفر کے دوران میڈیکل ایمرجنسی، اسپتال میں داخلہ، یا وطن واپسی کے لیے میڈیکل انشورنس بھی ضروری ہے، جس کی کم از کم کوریج €30,000 ہونی چاہیے۔
ویزہ فیس اور ادائیگی کا عمل
ویزہ درخواست کے وقت قونصلیٹ آف یونان اسلام آباد میں €80 کی فیس نقد ادا کرنا ہوتی ہے۔