وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کی ہے جس میں یوم عاشورہ کو پرامن رہنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور ساتھ ہی جن لوگوں نے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں کہا ہےکہ میں یوم عاشورہ کو پرامن طور پر رہنے اور آپس میں امن و احترام کی فضا قائم رکھنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ فتنہ گر عناصر کی جانب سے شرانگیزیاں میرے علم میں لائی گئی ہیں کہ جن کی جانب سے عاشورہ کے مقدس موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا جن شرپسندوں کے گروہ نے ایسا کیا ان کے ساتھ حکومت سختی سے نمٹے گی۔
یاد رہے کہ کراچی میں یوم عاشورہ کے جلوس میں ایک ذاکر عالم کی جانب سے سرعام حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر لعنت بِیجی گئی جس کے بعد لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا سمیت دیگر مقامات پر شدید اشتعال دیکھنے کو ملا جبکہ مذکورہ ذاکر پر پولیس کی جانب سے مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ حال ہی میں محرم الحرام کے مہینے ذاکر عارف علوی کی جانب سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شدید گستاخی کی گئی اورمعاذاللہ کافر کہا گیا جس پر مسلمانوں میں شدید اضطراب پایا گیا۔
جبکہ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ جن لوگوں نے اس مقدس موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی ان کے خلاف شدید کاروائی ہو گی۔