شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اور اداکار یاسر نے اپنی اہلیہ اقراء کے ہنسنے کی تعریف میں ظہیر راجا کی غزل کا شعر لکھ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار یاسر کی اپنی اہلیہ کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کی جس میں ان کی اہلیہ اقراء ہنستے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر میں یاسر نے اپنی اہلیہ اقراء کو بھی ٹیگ کیا اور ساتھ یہ شعر لکھا۔
تیرا ہنسنا بھی کیا مصیبت ہے
میں کوئی بات کرنے آیا تھا
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عید کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
یاسر کی اس پوسٹ کو اس لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے
اقراء اور یاسر کی جوڑی پاکستانی انڈسٹری کی جانی پہچانی جوڑی ہے جو آئے روز اپنے خوبصورت شوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں جس پر مداح ان کی تعریف کرتے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اکثر ان کے فوٹوز پر تبصرے لکھے جاتے ہیں جس کا جواب انہیں بیشر بار باسر یا اقراء سے مل ہی جاتا ہے۔
دوسری جانب اقراء کی جانب سے بھی اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور یاسر کی تصویر شئیر کی گئی جس کے ساتھ لکھا "مجھے ہم سے پیار ہے” گویا کہ اقراء نے یاسر کے ساتھ ساتھ خود سے بھی اظہار محبت کیا اور صرف تم کہنے سے گریز کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے شوہر کو اپنے ساتھ ہی دیکھنا چاہتی ہیں۔
ان کی اس پوسٹ کو اس لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا یے۔