برطانویہ کے پتنس ہیری اور ڈچز آف سسیکس میگھن کے انٹرویو میں دئیے گئے بیانات سے برطانوی شاہی خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے پرنس ہیری اور ڈچز آف سسیکس میگھن نے ایک امریکی چینل کو اپنے ایک تاریخی انٹرویو میں کچھ ایسے بیانات دئیے ہیں جو برطانوی شاہی خاندان کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے چونکا دینے والے اس انٹرویو میں دیے گئے بیانات پر دنیا بھر سے معروف شخصیات نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کی اینکر اوپرا ونفری کو دیے گئے اس انٹرویو میں پرنس ہیری اور ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے اپنی روزمرہ مشکلات کا تذکرہ کیا ہے۔
یہ انٹرویو اتوار کے روز نشر ہوا جس کے فورا بعد ہی ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا۔
دئیے گئے انٹرویو میں اس جوڑے نے شاہی خاندان کے ساتھ اور ان کے درمیان میں رہتے ہوئے روز مرہ کی زندگی کے تجربات کو خوش آئیند قرار دینے کی بجائے تلخ قرار دیا۔ دونوں نے کہا وہ شاہی خاندان کی زندگی سے اس قدر پریشان تھے کہ انہوں نے موجودہ شاہی طرز زندگی ترک کر کے امریکا میں رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | وزیرستان سرچ آپریشن میں چار دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
میگھن مارکل نے جن مشکلات کا ذکر کیا ہے ان میں سے انہیں سب سے زیادہ جس بات نے انہیں تکلیف دی وہ ان کے پہلے بچے کی پیدائش کا وقت تھا۔
میگھن نے بتایا کہ جب ان کے حاملہ ہونے کی خبر وائرل ہوئیتو ہر طرف باتیں شروع ہو گئی تھیں کہ بچے کی جلد کی رنگت کیسی ہو گی۔ عام عوام ہی نہیں بلکہ شاہی خاندان کے افراد نے بھی اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
اسی طرح بچے کی پیدائش کے بعد عام طور پر جو لقب دیا جاتا ہے وہ بھی نا دیا گیا۔
میگھن مارکل نے مزید کہا کہ انہیں آزادانہ کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ یہاں تک کہ شاہی خاندان کے کسی فرد نے ایک دفعہ انہیں خاموش رہنے کو کہا جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصے تک گھر سے باہر نا نکلیں۔ میگھن کا کہنا تھا کہ غیر سفید فام کی حیثیت سے برطانوی شاہی خاندان میں انہیں مکمل طور پر الگ ہی سمجھا جاتا تھا۔
وہ خود کو ہمیشہ تنہا محسوس کرتی تھیں۔
ہنری اور میگھن کے اس انٹرویو کے بعد امریکا کی جانب سے عمومی طور پر ہمدردی کا اظہار سامنے آیا ہے۔ امریکی اکثریت نے شاہی خاندان کو ترک کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔
معروف امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے میگھن مارکل کی تعریف کی اور انہیں بے لوث دوست قرار دیا۔