کوویڈ19 کے دوران اور اب تک بہت سی کمپنیوں کے ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے فری لانسنگ کی جانب قدم اٹھائے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے لیے، آن لائن کام ایک نئی حقیقت ہے جس کی عادت ڈالنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ صورتحال سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے ذیل میں گوگل کی پرائمر ٹیم کی آن لائن کام کرنے کے لیے چند تجاویز ہیں۔
گھر سے کام کرتے وقت خود کو بہترین قوت کے ساتھ رکھنے کے لیے یہاں تین ٹپس دی جا رہی ہیں۔ آئیے ان کو دیکھتے ہیں۔
ٹپ 1: اپنی ڈیلی روٹین بنائیں
جب آپ کسی دفتر میں کام کرتے ہیں تو تیار ہونے اور سفر کرنے کا روزانہ کا معمول ہوتا ہے جو آپ کے دماغ کو پرسکون رکھتا ہے۔ اسی طرح جب آپ آن لائن کام کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ دن شروع کرنے سے لے کر اس کے اختتام تک کی روٹین بنا سکتے ہیں جیسے ورزش کرنا، خبریں پڑھنا، یا کافی بنانا اور پھر خاص وقت پر کام کرنا۔ اگر آپ کے کام میں وقت کی قید نا بھی ہو تو خود کے لئے وقت مختص کرنا بہترین کام ہے۔
کام کی جگہ کا بھی خاص انتخاب ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کسی خاص جگہ بیٹھ سکتے ہیں
تو یہ اور بھی نتیجہ خیز ہو سکتا ہے۔ چاہے یہ ایک علیحدہ کمرہ ہو یا الگ سے مختص میز اور کرسی۔
یہ بھی پڑھیں | کیا گرم پانی میں شہد اور لیموں کو ملا کر پینا واقعی مفید ہے؟
ٹپ 2: کام کی فہرست بنائیں
کام کی ایک سادہ فہرست آپ کو گھر سے کام کرتے وقت آپ کو منظم، حوصلہ افزائی اور نتیجہ خیز رکھنے کے لیے حیرت انگیز کام کر سکتی ہے۔ جیسے ہی آپ اپنی فہرست بناتے ہیں تو کام کی فہرست آپ کو طویل مدتی اہداف مکمل کرنے میں مدد دیتی ہے جیسے کسی پروجیکٹ کو مکمل کرنا اور ساتھ ہی چھوٹے اہداف جیسے کاموں کو مکمل کرنا جو اس بڑے مقصد کی طرف لے جاتے ہیں۔ ان چھوٹے اہداف کو چیک کرنے سے آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ ترقی کر رہے ہیں، جس سے آپ کو پورے دن میں مثبت تقویت ملتی ہے۔
ٹپ 3: ہر چیز کے لیے ایک شیڈول بنائیں
آن لائن کام کے لیے ایک عام دفتری کام کی طرح ایک شیڈول درکار ہوتا ہے، سوائے اس کے کہ آپ بس خود کو جوابدہ ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کا پورا دن صرف کام کرنا ہے۔ بلکہ یہ ضروری ہے کہ اپنے آپ کو ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر تروتازہ کرنے کے لیے باقاعدہ وقفے لیں۔ بس یہ کہ کسی بھی کام کی سرگرمیوں کو درست اور وقت پر کرنے کے لئے شیڈول کی ضرورت ہوتی ہے۔